میکسیکو سٹی کی رہنے والی ایک بچی صرف 9 سال کی عمر میں اپنی ناقابل یقین دانشورانہ صلاحیتوں کو ثابت کر کے نشوونما کے عوارض میں مبتلا افراد کے بارے میں وسیع پیمانے پر پھیلی غلط فہمیوں کو شاندار طریقے سے دور کر رہی ہے۔
اڈھارا پیریز سینچز پہلے ہی 162 کے متاثر کن آئی کیو کے ساتھ تعلیمی حلقوں میں اپنا نام بنا چکی ہے۔ پیپل کے مطابق، یہ سکور البرٹ آئن سٹائن اور سٹیفن ہاکنگز سے تھوڑا زیادہ ہے، جن دونوں کا اندازہ 160 آئی کیو تھا۔
نو سالہ پیریز پہلے ہی ہائی اسکول سے گریجویشن کر چکی ہے اور فی الحال دو ڈگریاں حاصل کرنے کے عمل میں ہے- ایک سسٹم انجینئرنگ میں اور دوسری ریاضی میں۔