295 views 0 secs 0 comments

عورت ان چیزوں کی بڑی قدر کرتی ہے

In خواتین
December 31, 2020

ابتدا ہی سے پھولوں کو محبت کی زبان سمجھا گیا ہے. ان پر کچھ ایسا خرچ بھی نہیں آتا. اپنے موسم میں تو یہ بالکل ہی سستے مل جاتے ہیں اور اکثر ہر بازار کی نکڑ پر بکا کرتے ہیں.لیکن جب یہ دیکھا جائے کہ عام خاوند کے پھولوں کا کوئی گچھا گھر لے جاتے ہیں تو اس سے گمان گزرتا ہے جیسے یہ پھول سونے سے بھی مہنگے تھے یا اتنے نایاب تھے. جتنے کوہ آلپس کی فلک بوس چوٹیو پر اگنے والے پھول.

آخر آپ اس وقت بھی تو پھول لے ہی جاتے ہیں. جب آپ کی بیماری بیمار ہو کر اسپتال چلی جاتی ہیں. بیمار ہونے سے پہلے ہی اس کے لیے پھولوں کے نذرانے کیوں نہ لے جائیں. آپ تجربہ ہی کر دیکھیں. پھر دیکھئے کیا ہوتا ہے.اپنی مصروفیات کے باوجود جارج اہم کوہان اپنی والدہ کے آخری دم تک ہر روز ایک مرتبہ انہیں ٹیلیفون ضرور کیا کرتے تھے. آپ سوچتے ہوں گے کہ وہ ہر روز کوئی نہ کوئی چونکا دینے والی خبر سناتے ہوں گے. جی نہیں. معمولی توجہ کی اہمیت یہ ہے کہ اس سے آپ کے محبوب کو احساس ہو جاتا ہے کہ آپ کو اس سے سچ مچ محبت ہے. آپ اس کو ہر وقت یاد رکھتے ہیں. آپ اسے خوش کرنا چاہتے ہیں اور آپ کو اس کی خوشی اور بھلائی بہت عزیز ہے، آپ دلی طور پر چاہتے ہیں کہ وہ خوش و خرم رہے.

عورتیں یومِ پیدائش اور برسیوں کو بہت زیادہ اہمیت دیتی ہیں. اگر مردوں کو خاص خاص تاریخیں یاد نہ ہوں تو ہم زندگی بھر بہت سی خطرناک غلطیاں کرتے ہیں. سب تاریخوں سے چند بہت اہم ہوتی ہیں. سب سے اہم تاریخیں بیوی کی پیدائش اور شادی کی تاریخیں ہیں. مرد چاہے تو بیوی کی پیدائش کا دن فراموش کر سکتا ہے. لیکن شادی کی تاریخ کو بھلا کر اس کا گزارہ نہیں ہو سکتا.اکثر مرد روزمرہ کی اد’نی توجہات کی قدر و قیمت سے واقف نہیں. شادی کا اصلی مطلب یہی ہے. ادنی اور معمولی واقعات میں کا ایک طویل سلسلہ. اور وہ جوڑا کبھی خوش نہیں رہ سکتا. جو اس اصول کی طرف طوجہ نہیں دیتا.

یہ الفاظ یاد رکھنے کے قانل ہیں. رینو میں عدالتیں ہفتے میں چھ دن طلاق دینے میں مصروف رہتی ہیں. ہر دس منٹ میں ایک طلاق کا علان کر دیا جاتا ہے. آپ کے خیال میں اتنی شادیوں میں سے کتنی شادیاں واقعتاً کسی اہم وجہ کی بنا پر ٹوٹیں. میرا دعوی ہے کہ بہت ہی کم. اگر آپ اس عدالت میں کچھ دن رہ سکیں اور طلاق لینے دینے والے میاں بیوی کے بیانات سنیں تو آپ کو احساس ہوگا کہ واقعی ان کی محبت کو معمولی باتوں نے ہڑپ کر لیا.چنانچہ اگر آپ اپنے گھر کو مسرتوں کا سر چشمہ بنانا چاہتے ہیں تو جس موقعے پر بھی آپ اپنے ساتھی پر توجہ دے سکیں ضرور دیجئے.

/ Published posts: 5

میٹھے بول میں جادو

Facebook