متعدد امراض سے بچاؤ کے لیے لیے احتیاطی تدابیر

In عوام کی آواز
December 31, 2020

متعدد امراض سے بچاؤ کے لیے لیے احتیاطی تدابیر—-ہمیں مرض کو روکنے اور مرض کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مریض کو اطلاع دینی چاہیے۔ تا کہ وہ بروقت چیک اپ کروا سکیں۔مرض کو روکنے اور اس سے بچنے کے لیے بہت ضروری ہے کہ محکمہ صحت کو فوراً اطلاع دی جائے۔ کیونکہ جب تک مرض کی اطلاع محکمہ صحت کو نہیں ملے گی تو اس کے روکنے کی تدابیر نہیں کی جا سکتی۔ اس لیے مرض کی اطلاع دینا اس کو پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سب سے پہلا قدم ہے.

اس میں ہمیں مریض کو دوسرے لوگوں سے بھی علیحدہ رکھنا چائیے۔ مریض کے ساتھ براہ راست میل ملاپ کرنے سے۔مریض کی ایشیا استعمال کرنے سے ہوا کے زریعے سے بھی جراثیم منتقل ہوتے ہیں۔کیو نکہ اس سے مرض سے جراثیم منتقل ہونے کا خدشہ بھی ہوتا ہے۔لہذا مریض کو صحت مند لوگوں سے دور رکھنا چاہیے۔ مریض کو ہوادار اور روشن کمرے میں رکھا جائے۔ اس کے علاوہ مریض کے کھانے پینے کے برتن اور اس کے کپڑے اور بستر الگ رکھا جائے۔ متعدی امراض میں مبتلا مریضوں کے کپڑے،بستر ،کھانے کے برتن اور دیگر اشیاء کو جراثیم سے پاک کرنا انتہائی ضروری ہے تا کہ جراثیم صحت مند لوگوں تک نہ پہنچ سکیں۔
بیماریوں کے جراثیم عام طور پر مریض کے منہ اور ناک سے نکلنے والی بلغم،تھوک ،قے اور فضلات کے زریعے جسم سے خارج ہوتے ہیں اور ہوا میں شامل ہو کر صحت مند انسان کو بیمار کر دیتے ہیں۔

ایسے افراد جن میں بیماری کے خلاف قوت مدافعت کمزور ہو ان کو چائیے کہ وہ انسدادی ٹیکے لگوائیں اور اپنے آس پاس کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں تا کہ جراثیم ان کے پاس با آسانی سے نہ آ سکے۔ خوش قسمتی سے آج کل چند مہلک امراض کے انسددای ٹیکے لگائے جاتے ہیں۔جیسے چیچک کی بیماری۔ تب دق معیاری بخار کای کھانسی اور آج کل تو لازمی بچنا چاہیے کیونکہ کرونا جیسی مرض بھی پھیلی ہوئی ہے اس سے بچنے کے لیے بھی انسان کو یہی احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیے۔ خود کو بھی محفوظ رکھیں اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنے گھر والوں کو بھی محفوظ رکھیں۔۔جب ایک علاقہ بیماریوں سے محفوظ ہو گا تو سس طرح ہمارا ملک بھی بیماریوں سے محفوظ ہو گا۔

ہمیں ماحول کی صفائی کا بھی خاص خیال رکھنا چاہیے نبی پاک صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد پاک ہے۔ کہ ” صفائی نصف ایمان ہے ”
تندرست رہنے کے لیے ہمیں صفائی کا بھی خاص خیال رکھنا چاہیے۔ اچھی صحت کے لیے ورزش بہت ضروری ہے۔ آرام اور اچھی نیند کے لیے بھی صحت ضروری ہے۔ہمیں خوراک کھانے سے پہلے اچھی طرح ہاتھوں کو صاف کرنا چاہیے۔ اور ارد گرد کو بھی صاف رکھنا چاہیے۔محفوظ ہم محفوظ پاکستان