مجاہدینِ غزوہ ہند (پہلا حصہ)

In اسلام
January 01, 2021

سیدی رسولؐ نے مسلمان امت کو ان علاقوں کی فتوحات کی پیشگی کی اطلاع دے دی تھی کہ جہاں تک امت رسٌولؐ نے آنے والے وقتوں میں پھیلنا ہے۔ یہ سیدی رسولؐ کا ایک حیرت انگیز معجزہ ہے کہ آپ نے قیامت تک آنے والے واقعات کو اس طرح بیان فرمایا ہے کہ جیسے آپؐ اپنی نِگاہوں سے دیکھ رہے ہوں۔

ہجرت کے موقع پر کہ جب آپ صرف سیدنا ابوبکر صدیق کے ساتھ ظاہراَ جان بچانے کے لیے بے سروسامانی کےعالم میں مکے سے نکل کر مدینے کی جانب عازم سفر تھے۔اور کفار کے دستےآپؐ کو تلاش کرتے پھرتے رھے تھے،تو اس وقت ہی سیدی رسولؐ نے اس حضرت سراقہ کو یہ خوشخبری سنا دی تھی کہ عنقریب مسلمان فوجیں فارسی سلطنت کو روندتی ہوئی گزر جائیں گی اور پھردنیا نے دیکھا کہ اسیا ہی ہوا۔قرآن پاک کی سورہ روم میں رومی اور فارسی سلطنت کے آپس کے تصادم کے حوالے سے بھی آیات موجود ہیں کہ جن میں یہ فرما دیا گیا تھا کہ رومی شکست کھانے کے بعد عنقریب سلطنت سے انتقام لیں گے۔حضرت ابوبکرصدیق نے تو ان آیات پر یقین کرتے ہوئےکافروں سے شرط بھی لگا لی تھی۔اسی طرح سیدی رسولؐ نے فتح قسطنطیہ کے حوالے سے بھی وہ مشہور حدیث بیان فرمائی تھی کہ جس میں فاتح قسطنطنیہ کو جنتی ہونے کی بشارت دی گئی تھی۔ایک اور حدیث مبارکہ میں سیدی رسولؐ نے یہ بھی واضع فرمادیا تھا کہ روم اور قسطنطنیہ میں سے مسلمان قسطنطنیہ کے شہر کو فتح کر لیں گئے۔

“قسطنطنیہ لازماَ فتح ہوجائے گا،اور کیا ہی ہو گا اس کا امیر،اور کیا ہی خوب ہو گی وہ فوج”

اسی طرح سیدی رسولؐ نے ہند کے حوالے سے بھی کئی احادیث مبارکہ بیان فرمائی ہیں۔آپؐ نے سندھ پر حملے اور اس کے بعد پورے ہندوستان پر مسلمان فوجوں کے حملہ آور ہونے کی بشارتیں عطا فرمائیں۔ساتھ ہی ساتھ یہ بھی فرمایا کہ آخری دورمیں غیر عرب مسلمان فوجیں ایک مرتبہ پھر ہندوستان پر حملہ آور ہونگی اور اس حکمران کو زنجیروں میں جکڑکر لائیں گی اور یہاں سے یہ فوجیں پلٹ کر شام پہنچیں گی کہ جہاں ان کی ملاقات حضرت عیسیٰؑ سے ہو گی۔حضرت ابوہریرہ نے اس حدیث مبارک کو سن کر بڑے جوشیلے انداز میں حضورؐ سے پوچھا کہ سیدیؐ !کہ میں حضرت عیسیٰؑ کو یہ بتا سکتا ہوں کہ میں آپؐ کا صحابی ہوں؟اس پر سیدی رسولؐ مسکرا پڑے اور فرمایا کہ بہت مشکل،بہت مشکل!یعنی اس حدیث مبارکہ پر عمل ایسے آخری دور میں ہو گا کہ جب حضرت ابوہریرہ تشریف نہ رکھتے ہونگے،اور یہ مہم حضرت عیسیٰؑ اورامام مہدی کے ظہور کے وقت برپا ہو گی۔

/ Published posts: 14

میرا نام محمد حسنین ھے۔میں نے اردو لکھنے کا کورس کیا ھے۔میں اس پلیٹ فارم پر بھی ا چھی طرح کام کروں گا

Facebook