139 views 1 sec 0 comments

ہمارا یہ لکھا ہوا سچ، سب کو سنا دینا

In ادب
January 03, 2021

ہمارا یہ لکھا ہوا سچ، سب کو سنا دینا سب کو سنا دینا۔ہمارا یہ لکھا ہوا سچ، سب کو سنا دینا-ہمارا یہ لکھا ہوا سچ، سب -کو سنا دینااے مصنف تاریخ ایک بات یاد رکھنا اور تاریخ میں لکھ دینا۔ کہ ہم نے ظلم کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔ ہماری آواز نے ایوانوں میں ہلچل مچائی تھی۔ ہم نے حق کی آواز پرلبیک کا علم سر بلند کیا تھا۔ ہم نے تب بھی بولا تھا اور لکھا تھا۔ جب حاکم وقت جلاد بن کر ہمارے سامنے کھڑا تھا اور ہم نے اپنی گردنین جھکانے کے بجائے آگے بڑھ کر قربانی کیلئے پیش کردی تھیں۔

ہم اب بھی لکھ رہے ہیں ہم لکھ چکے ہیں اور ہم مرتے دم تک لکھتے ہی رہیں گے۔ یہاں تک کہ تاریخ کے اوراق جب تک ہمارے خون سے سرخ نہین ہو جاتے۔ ہمیں زندانوں میں مرنا تو پسند ہے۔ مگر گردنیں جھکانا نہیں۔ اے تاریخ تم گواہ رہنا ہم نےاس وقت بھی سچ کا ساتھھ دیا تھا۔ جب جھوٹ کے سائے میں لوگوں نے سچائی سے موں پھیر لیا تھا اور جھوٹ کا نقاب اوڑھ لیا تھا اور دیکھنا ہمیں سچ لکھنے پر یوں ہی رات کی تاریکیوں میں اٹھایا جائیگا۔ ہمیں ہمارے ہی خون سے نہلایا جائیگا اور ہمارے لکھے ہوئے سچ کو ہمارے ساتہہ ہی دفن کیا جائیگا۔ مگر تم ہمارا یہ لکھا ہوا سچ سب کو سنا دینا اور جھوٹ سے پردہ اٹھادینا۔ بے شک ہمیں مٹی میں سلا دینا بیشک ہمیں مٹی میں ملادینا مگر ہمارا یہ لکھا ہوا سچ، سب کو سنا دینا سب کو سنا دینا۔

/ Published posts: 1

میں (بیچلر کامرس) ڈپلوما آئی ٹی پاس کورل گرافکس اینڈ فری سرور ویب ڈزائینر، گوگل بلاگر اور یوٹیوبر ہوں۔ میں ایک لکھاری شاعر، کالمنست، کہانیکار اور ایک سماج سدھارک ہوں۔

Facebook