اپنا میانوالی

In تاریخ
January 02, 2021

میانوالی صوبہ پنجاب کا بہت ہی اہم ضلع ہے_جو کہ سی پیک منصوبے کے لیے کوریڈور تصور کیا جاتا ہے _یہ ضلع پنجاب کو کےپی کےاور دوسرے اضلاع سے ملانے کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے _اب تک اس ضلع کے آٹھ نام تبدیل ہو چکے ہیں ا میانوالی تک یہ سفر طے کرنے میں کئی سال لگ گئے دور اکبری میں جب بغداد سے ایک بزرگ شیخ جلالدین ہجرت کر کے اسلام کی خاطر اس علاقے میں آئے _

تو ان کے ساتھ ان کا بیٹا میاں علی بھی تھا_ جنہوں نے اسلام کی اشاعت کے لیے کوششیں کی گئیں اور پھر اسی نسبت سے اس شہر کا نام میاں والی بستی پکارا جانے لگا جو بستی میاں والی اور پھر بعد میں میانوالی بن گیا _میانوالی 1901 میں ضلع بنا اس کی مادری زبان سرائیکی ہے_اس کی تین تحصیلیں ہیں_ میانوالی، پیپلاں اور عیسی خیل ، پیپلاں ا تحصیلں سڑک کے کنارے واقع ہے اور یہ تحصیل سڑک کی وجہ سے شہرت رکھتی ہے_ جو کہ شیر شاہ سوری نے بنائی تھی _ یہاں کی مشہور شخصیات عمران خان نیازی، امیر عبداللہ خان، نواب آف کالا باغ، مولانا عبدالستار خان، ڈاکٹر شیر افگن نیازی ہیں_ تاریخی مقامات میں داتامیاں ذکریا مشہور دربار ہے اس کے علاوہ خواجہ باد شریف میں دربار خواجہ پیر کاظمی مشہور دربار ہے _ شیر شاہ سوری کی تاریخ رکھنے والا گاوں واں بھچراں مشہور گاوں ہے_ میانوالی کے پکوان میں سو جی کا حلوہ اسکے علاوہ کٹوا بہت مشہور ہے.

تعلیمی اداروں میں نمل یونیورسٹی اپنے معیار کی اعلی یونیورسٹی ہے.یہ نمل جھیل کنارے واقع ہے.میانوالی دریائے سندھ کے کنارے واقع ہےاس میں دو بڑے بیراج چشمہ بیراج اور جناح بیراج ہیں_ میانوالی کا پانی بہت میٹھا ہے _ میانوالی کی سرحدیں چکوال، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور بھکر کے اضلاع سے ملتی ہیں_ ضلع میانوالی کا منصوبہ سی پیک منصوبے پنجاب کو سی پیک سے جوڑتا ہے_انشاءاللہ آنے والے سالوں میں میانوالی بہت ترقی کرے گا _

/ Published posts: 9

Name Shahnaz fatima kundian education MA history