212 views 1 sec 0 comments

یکم جنوری ۔۔کامیڈی کے بے تاج بادشاہ (رنگیلا)کا یوم پیدائش

In شوبز
January 02, 2021

یکم جنوری۔۔کامیڈی کے بے تاج بادشاہ کا یوم پیدائش

تاریخ پیدائش
پاکستان کے مشہور و معروف کامیڈی رنگیلا کا اصل نام محمد سید احمد خان تھا ۔آپ افغانستان کے صوبہ نکرہار میں 1 جنوری 1937ء میں پیدا ہوئے۔ آپ کا تعلق پختون فیملی سے تھا۔ جو کہ قیام پاکستان سے قبل پاکستان کے صوبہ سرحد جو کہ موجودہ خیبرپختونخوا ہے ادھر آ گئے ۔اس کے بعد رنگیلا اپنی فیملی کے ساتھ لاہور شفٹ ہو گئے۔ یہاں آپ کے والد لاہور کی مقامی مسجد میں مؤذن کے فرائض سرانجام دینے لگ گئے۔

کیریئر کا آغاز
رنگیلے نے اپنے کیریئر کی شروعات باحثیت پینٹر بواۓ سے کی۔ وہ سینما گھروں کے بورڈپینٹ کرنے لگے ۔رنگیلے کو ایکٹنگ کا شوق پیدا ہوا ان ہی دنوں میں ایک فلم کی شوٹنگ ہو رہی تھی۔ اس فلم کے ڈائریکٹر کو ایک ایکٹر کی ضرورت تھی۔ اور فلم ڈائریکٹر نے آپ کو معمولی کریکٹر کی آفر کی۔ اور آپ نے آفر قبول کر لی۔ جس پر آپ نے بہت اچھی پرفارمنس کی ۔ڈائریکٹر آپ کی پرفارمنس کو دیکھ کر بہت متاثر ہوا ۔صرف ڈائریکٹر ہی نہیں دیگر اداکاروں نے بھی آپ کی پرفارمنس کو سراہا۔ اور اس معمولی رول کی وجہ سے رنگیلے کے لیے فلمی دنیا کے دروازے کھل گئے۔

فلمی دنیا
1958 میں بننے والی فلم جس کا نام تھا ‘جھٹی ‘میں اداکارہ رنگیلا کو فلم میں کاسٹ کیا گیا ۔اس طرح رنگیلا کی فلمی دور کا آغاز ہوا ۔رنگیلے نے اپنی ہر فلم میں یکے بعد دیگرے کامیابیاں حاصل کیں۔ جن فلموں میں انہوں نے کامیابی حاصل کی ان کے نام یہ ہیں ۔چوڑیاں جو کہ پنجابی فلم تھی 1963ءمیں ریلیز ہوئی۔ اردو فلم بد نام 1966 میں ریلیز ہوئی۔ تیسری فلم تھی ہمراہ یہ تمام فلمیں 1966 میں ریلیز ہوئیں۔ اس طرح اداکاررنگیلے نےاپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اور ان ساری فلموں میں کامیابی حاصل کی۔ اس کے علاوہ 70 کی دہائی میں بھی بہت ساری فلمیں رنگیلے نے اپنے نام کی۔

پروڈکشن ہاؤس
70 کی دہائی میں ہی آپ نے اپنا پروڈکشن ہاؤس بنایا ۔اور اس پروڈکشن ہاؤس کا نام رنگیلا پروڈکشن ہاؤس رکھا۔ اور وہاں سے اپنے پروڈکشن میں فلمیں بنانے کا فیصلہ کیا۔ آپ نے فلم میں صرف پروڈکشن ہی نہیں بلکہ یہ ڈریکٹر بھی خود ہی تھے ۔اور اکثر فلموں میں گانے بھی خود ہی گانے لگے۔ رنگیلے کی پروڈکشن میں بننے والی سب سے مشہور فلم دیا اور طوفان تھی۔ اس فلم نے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کو حیران کردیا ۔اس کے علاوہ بھی آپ نے بہت ساری فلمیں اپنی پروڈکشن میں بنائی۔ آپ نے تقریبا تین سو فلموں میں کام کیا۔

وفات
رنگیلےنے تین شادیاں کر رکھی تھیں ۔جن میں سے ان کی آٹھ بیٹیاں اور چھے بیٹے تھے۔ رنگیلے نے چالیس برس میں 10 نگار ایوارڈ بھی حاصل کیے۔ 24 مئی 2005کو آٹھ برس کی عمر میں اس دنیا سے کوچ کر گئے۔ ان کی موت ان کے دونوں گردے فیل ہونے سے ہوئی۔ آپ تخلیقی ذہن کے مالک تھے ۔ جس نے پاکستانی فلم انڈسٹری میں اپنی الگ پہچان بنائی۔ اور اس طرح کامیڈی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ بنے۔

/ Published posts: 3237

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram