BUSINESS

صحت و دولت کی ضرورت

بسم الرحمن ارحیم
صحت ودولت
تمام ناظرین وحاضرین اسلام وعلیکم

جیسا کہ اپ جانتے ہیں کہ صحت و دولت کتنی اہمیت والی ضروری چیزیں ہیں جن کے بنا ھماری زندگی کتنی مشکل ہے شاید کہ ممکن ہی نہیں اگر ہماری زندگیمیں صحت نہ ہو تو اس سے انسان کو بہت ساری مشکات و پریشا نیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے حتی کہ رشتہ دار اور اولاد تک چھوڑ جاتے ہیں اورزندگی کچھ اجیرن سی ہو جاتی ہے اور اللہ کے علاوہ کوئ سھارا اور ٹھکانہ نظر نہیں اتا اور اس وقت انسان کی انکھوں کے سامنے حقیقت اشکار ہو جا تی ہی اور اللہ ہی اس کو اس مصیبت سے نکالتا ہے اور جب اس سے یہ مصیبت چلی جا تی ہے تو پھر یہ دلیر ہو کر نا فر ما نی کرنے لگتا ہے اور اللہ کی کریمی پھر اس کو مھلت دے دیتی ہے قھار و جبار ھونے کے باوجود اور سرکشی میں بڑھتا چلا جاتا ہے سواے شاکرین کے وہ ہر نعمت ملنے پہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں

دولت—یہ بھی اللہ کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہےاور یہ نعمت بھیانسانی زندگی میں بڑا کردار ادا کرتی ہے بلکہ بہت بڑی ضرورت ہےاور اس کے بغیر بھی شاید انسانی زندگی ناممکن ہے اور اس میں بھی انسان کا اپنا اور اس کی اولادو رشتہ دار وں کا امتحان مخفی ہےبعض اوقات اس کی قلت سے صبروایمان کاامتحان لیا جا تااور بعض اوقات اس کی کثرت سے اسکے سادہ پن اور اکڑ پن کا امتحان لیا جاتا ہے لیکن بھت کم ہی لوگ اس امتحان میں کامیاب ہوتے ہیں بعض قلت کی وجہ سے نافرمانی کرتے ہیں اور بعض کثرت کی وجہ سے فرعون بن جاتے ہیں اور غریبوں کا خیال نھیں رکھتےاور اللہ نے جو غریبوں کا حق رکھا ہے وہ نہیں دیتے اللہ تعالی نے قران میں فرمایا ہے

ولا تلھک اموالکم واولادکم عن ذکر اللہ
ترجمہ
کہیں ایسا نہ ھو کہ تمھاری اولاد اور تمھارا مال اللہ کےذکر سے غافل کر دے

اور شاید کہ اج کچھ ایسا ہی ہو رہا ہےاور پھر اسکے متعلق امام علی کا ایک خوبصورت و سیرت فرمان ہےامام فرماتے ہیں کسی بندے کیلئے یہ مناسب نھیں کہ وہ دو چیزوں پہ بھروسہ نہ کرے ایک مال اور دوسری صحت پہ کیونکہ ابھی تم کسی کو تندرست دیکھ رہے تھے وہ دیکھتے ہی دیکھتےبیمار پڑجاتا ہےاور ابھی تم اسے دولت مند دیکھ رہے تھے کہ وہ غریب ہو جاتا ہے-نتیجہ :مال و دولت ضروریات زندگی ضرور ہیں مگرقابل بھروسہ نھیں

واسلام
آپ کا بھائی نجیب اللہ نجیب
خصوصی دعاوں میں یادرکھنا اللہ حا فظ

najeeb ullah najeeb

may name is najeeb ullah

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Check Also
Close
Back to top button