فری لانسنگ اور پاکستان

In عوام کی آواز
January 04, 2021

اسلام علیکم !
فری لانسنگ کا لفظ اکثر لوگوں نے سن رکھا ہوگا اور بہت سے لوگ آج اس آن لائن کام کو اپنا روزگار کا ذریعہ بھی بنا چکے ہیں۔ میرا تعلق کمپیوٹر سائنس کے شعبے سے ہے تو میں نے سوچا کہ آپ لوگوں کے ساتھ فری لانسنگ کے بارے میں کچھ معلومات شئیر کی جائیں۔ میرے اس آرٹیکل کو پڑھ کر اگر کوئی بندہ فری لانسگ میں دلچسپی لے کر اس کو سیکھ کر اپنا کیرئیر بنا لے تو لکھنے کا مقصد پورا ہو جائے گا۔
معزز ناظرین اگر ہم آج کی تاریخ میں اعدادوشمار اٹھا کر دیکھیں تو ہمارا پاکستان فری لانسنگ کے شعبے میں پوری دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے اور جس رفتار سے پاکستان سالانہ لاکھوں کی تعداد سے فری لانسرز پیدہ کر رہا ہے آنے والے چند سالوں میں پاکستان پہلے نمبر پر ہوگا۔
فری لانسنگ ہے کیا اور کس طرح یہ لاکھوں لوگوں کی زندگی بدل رہا ہے آئیے آسان الفاظ میں سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہر انسان کا کوئی نہ کوئی شوق ہوتا ہے جس کی بنا پر وہ کوئی نہ کوئی مہارت سیکھ لیتا ہے۔ اب آپ کی وہ مہارت جو کہ کچھ بھی ہو سکتی ہے مثلا اگر آپ اچھا لکھنا جانتے ہیں تو آپ فری لانسنگ کے ذرئعے اس کو اپنا کیرئر بنا سکتے ہیں۔ آپ کو گرافکس ڈیزائنگ آتی ہے یا آپ ڈیٹا انٹری کے ماہر ہیں آپ فری لانسر بن سکتے ہیں۔ فری لانسنگ میں سب سے زیادہ ڈیمانڈ والی کیٹٰیگریوں میں ویب ڈیولپمنٹ، گرافکس ڈیزائنگ، رائٹنگ، ڈیٹا انٹری وغیرہ شامل ہیں۔
اب ہمارے پاس ان میں سے کوئی مہارت تو ہے تو اب ہم نے کام کہاں اور کیسے کرنا ہے آئیں اس بارے میں بھی بات کر لیتے ہیں۔ ہمیں بہت سارے فری لانس پلیٹ فارم مل جاتے ہیں جن پر جا کر ہم نے بس اپنا متاثر کن پروفائل بنانا ہے اور کام شروع کر دینا ہے۔ قابل زکر پلیٹ فارمز میں فائور، اپ ورک اور گرو ہیں۔ ان کے علاوہ بھی ہمیں بہت سارے فری لانس پلیٹ فارم مل جاتے ہیں مگر ان کے بارے میں کسی اور دن بات کریں گے۔ سب سے پہلے شروعات میں فائور سب سے بہتر رہتا ہے کیونکہ اس پر کام کرنا اپ ورک اور گرو کی نسبت آسان ہے۔ فائور پر آپ پروفائل بنانے کے بعد گگز بناتے ہیں اپنی مہارت کو مدنظر رکھتے ہوئے اور کام شروع کر دیتے ہیں۔ فائور پر گگ کیسے بنانی ہے اور آڈرز لینے کے لئے کونسے کام کرنا ضروری ہیں اس بارے میں یوٹیوب پر بہت ساری ویڈیوز موجود ہیں۔
دوستو اگر آپ کے پاس کوئی مہارت ہے تو کس بات کا انتظار کر رہے ہیں اٹھیں اور اپنی اس مہارت کے ذرئعے اپنا روزگار کا ذریعہ بنایئں۔ میں امید کرتا ہوں کہ میری یہ کاوش آپ کے کسی کام آ سکے گی۔ اللہ پاک ہم سب کو کامیابی دے آمین، اللہ حافظ۔

/ Published posts: 3

میرا نام محمد عادل جاوید ہے، میں بی ایس فائنل ائیر کا طالب علم ہوں۔ آئیں اور میرے آرٹیکلز پڑھیں۔

Facebook