کرونا وائرس ایک عالمی وباء کا جائزہ

In دیس پردیس کی خبریں
January 03, 2021

کرونا وائرس ایک عالمی وباء ہے اور ایک ایسا وائرس ہے جو انسان کے جسم پر بہت تیزی سے اثر کرتا ہے جس سے انسانی جسم میں بہت سی تبدیلیاں آتی ہے۔ اس بیماری کا دوسرا نام کوویڈ 19 وائرس ہے س سے انسان کے پھیپڑے متاثر ہوتے ہیں۔ یہ بیماری زیادہ لوگوں میں ایک دوسرے کے سانس کی وجہ سے اور چھنکے اور دوسرے میل جول کی وجہ سے پھیلتی ہے۔ اس بیماری کی علامات قابل ذکر ہیں جیسے گلے کا خراب ہونا، نزلہ زکام ہونا،اور سانس لینے میں دشواری وغیرہ شامل ہیں۔ کرونا ایک ایسا وائرس ہے جس کی وجہ سے پوری دنیا متاثر ہے۔

خاص طور پر یورپین ممالک میں بہت تیزی سے پھیلا اور پھیل رہا ہے اور امریکہ میں اس کے سب سے زیادہ کیسز ہیں اس بیماری کا ابھی تک کوئی ویکسن مارکیٹ میں نہیں آئی ابھی بھی بہت سے ممالک اس وائرس کے تو روکنے کے لیے کام کررہے ہیں۔ یہ وائرس انسان کے اندر تیزی سے اثر کرتا ہے۔ سانس کی وجہ سے انسان کی زندگی چلتی ہیں اور یہ بیماری سانس ہی کے ذریع سے انسان کے پھپھڑوں کو ختم کردیتی ہے۔ جس سے انسان کی موت واقعہ ہو جاتی ہیں۔ اور یہ وائرس ایک شخص سے دوسرے شخص تک بہت تیزی سے اثر کرتا ہے اور ہزاروں لوگ کچھ ہی وقت میں متاثر ہوجاتے ہیں اور اس کو روکنے کا ایک ہی حل ہے۔ اور وہ حل ہے احتیاط کرکے ہی ہم اس کو ہرا سکتے ہں جیچے کہ چین کے لوگوں نے کیا اور اس پر قابو پالیا ہے اس وائرس کی وجہ سے عالمی سطح پر بہت نقصانات ہوئے اس وجہ سے لاک ڈاون کرنا پڑا جس سے ہر شعبہ کو معاشی لحاظ سے نقصان اٹھانا پڑا لاک ڈاون کی وجہ سے کیسز میں کمی واقع ہوئی اور گھروں میں رہنے سے اس پر کافی حد تک اس وائرس پر قابو پایا گیا۔ حکومت پاکستان نے بھی اس بیماری کو روکنے کے لیے اقدامات کیے ہیں ٹیسٹ کے لیے ضروری سامان وغیرہ شامل ہے اس وائرس کو احتیاط کے ذریعے ہی کنٹرول کیا جاسکتا ہے

جیسے کہ ماسک پہن کر اگر آپ گھر سے باہر کسی ہجوم والی جگہ پر نکلیں تو ماسک پہن کر جائیں ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے گریز کریں۔ اور جب آپ باہر سے گھر آئیں تو صابن سے 30 سیکنڈ تک ہاتھ دھویں اپنی صفائی کا خاص خیال رکھیں اور اپنے اردگر د والی چیزوں مثلاَ ہوا میں آلودگی دھواں گردوغبار سے اپنے ماحول کو صاف رکھیں۔ اگر آپ کو اس بیماری کی علامات ظاہر ہوں تو فوراَ احتیاط کرنی شروع کردیں ماسک پہنیں اور سکول یا دفاتر جانے سے گریز کریں اور ڈاکٹر کے پاس جا کر ٹیسٹ کروائیں اور جو چیز ڈاکٹر بتائیں اس پر عمل کریں۔ اگر آپ بیرون ملک سفر کر کے آئے ہیں تو حکومت کہتی ہیں کہ اپنا ٹیسٹ کروائیں اور جتنے دن آئسولیٹ کریں ہوجائے اس میں آپ کا بھی فائدہ ہے اور دوسروں کا بھی۔ اس لیے ہمیں اس عالمی وباء کو ہرانے کے لیے یک جا ہو کر اپنی حفاظت کے تمام اقدامات کرنے ہوں گے ایسا کرکے ہم اس وائرس کو ختم کرسکتے ہیں اور اس وباء سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔