ہم دین کے نام پر کیا کررہے ہیں

In اسلام
January 02, 2021

آجکل پاکستان میں نقلی پیر بابا بہت مقبول ہیں میں جس کو بھی دیکھتا ہوں وہی کسی نہ کسی پیر کا مرید نکلتا ہے اور اپنے پیر کے خلاف کسی کی بھی بات برداشت نہیں کرتا ہےتا کہ اپنے گھر سے بھی کسی کو ایسا نہیں کرنے دیتا یہ کیا ہے سچ میں آج کل کے پیر میں اتنی طاقت اور اللہ کے اتنے پاس ہوتے ہیں کہ کوئی بھی دعا مانگے کسی کے بھی حق میں مانگے وہ سچ میں قبول ہو جاتی ہے .

خاص کر میں تو ایسا نہیں مانتا کیوں کے اس زمانے میں اتنا نیک اور ایک بر گزیدا بندا ہو ہی نہیں سکتا اب ہر کسی سے گناہ ہو رہے ہیں مولوی یہاں کے مدرسوں میں بچوں کو دینی تعلیم دینے کے بجاۓ انکے ساتھ برے کام کرتے ہیں مسلمان ہونے کے باوجود اتنے گندے کام کرتے ہیں اور ہمارے پیر بابا کے مرید وو خود دیکھتے ہیں کیسے پیر لڑکیوں کو اولاد کے بہانے کہا کہا ہاتھ لگتا تے ہیں ہم سب جانتے ہیں لیکن کچھ کر نہیں سکتے دیکھتے ہیں کچھ بولتے نہیں ہیں کیوں اور کب تک ہم اس طرح جہالت کی زندگی گزارے گے کب عقل ہماری ٹھیک ہوگی اللّه پاک ایک ہے ہمکو صرف اپنے اللّه پاک پی یقین کرنا ہوگا ۔جسکی اجازت سے ہی ہر کام ہوتا ہے میں نے یہ بھی دیکھا ہے پیر بابا لوگوں کے گھر جا جا کے انکے ساتھ دھوکہ کرتے ہیں لوگوں کی عزتوں کے ساتھ کھیلتے ہیں انکے مال کھا جاتے ہیں صرف اپنی جھوٹی معصوميات دکھا کر خدارا اب ہی سمجھ جاؤ ہر کسی پے اعتبار نہ کیا کرو

مانتا ہوں پہلے دور میں بہت سے نیک اور اللّه پاک کے پیارے ولی اے ہیں جن میں سب سے زیادہ مہشور سید شیخ عبدالقادر جیللانی جن کو آج بھی بڑا مانا جاتا ہے لیکن جو اس زمانے میں خود کو بہت بڑا ولی کہتے ہیں یہ جھوٹ ہیں ۔وه اندر سے کچھ ہوتے ہیں اور باہر سے کچھ اور جو آپکو نظر نہیں آتا آپ خود بھی سمجھ جاؤ اور اپنے معصوم بچوں کو بھی سمجھا دو کہ. اگر کوئی بھی انکے ساتھ غلط کام کرنے کی کوشش کرے وه اپنے گھر فورا بتا دے جو لوگوں کے مال اور انکی عزتوں کو پامال کرتے ہیں انکے لیے آخرت میں بہت دردناک عذاب میرے مولا نے دینا بس اتنی سی بات سمجانے کی کوشش کر رہا تھا امید کرتا ہوں آپ سمجھ گے ہونگے اللّه پاک ہمارے ایمانوں کو سلامت رکھے .(آمین )

ناصر حنیف )