پاک غذائیں کھائیں ہر قسم کی بیماری سے محفوظ رہیں

In عوام کی آواز
January 03, 2021

پاک غذائیں کھائیں ہر قسم کی بیماری سے محفوظ رہیں

حلال اور طیب کے استعمال سے انسانی جسم دکھوں سے پاک زندگی گزارتا ہے ایسی غذاوں کا اثر نہ صرف جسم بلکہ روح اور اخلاق پر بھی ہوتا ہے۔ ایسی غذائیں جو اپنی قدرتی حالت میں خوش ذائقہ ہوتی ہیں۔ اور ہمیں کھانے کی طرف رغبت دلاتی ہیں۔ ہی پاک غذائیں ہیں جو زود ہضم اور قوت زیست بخشتی ہیں۔ وہ غزائیں جن کو ہم پکا کر دھواں لگا کر مصالحہ لگا کر ، نمک لگا کر ، سکہ یا آپ نمک میں ڈال کر تیار کرتے ہیں۔ کم قابل ہضم اور کم قوت زیست بخشتی ہیں۔

پاکیزہ اشیاء میں انسان جوں جوں اپنی مرضی سے تبدیلیاں کرتا چلا جاتا ہے۔ وہ مقام طیب سے اس قدر دور ہٹتی ہیں۔ اور ان میں افادیت کا پہلو کم اور مضر صحت کا پیلو زیادہ ہو جاتا ہے۔ مثال کے چو پر ان چھنا آٹے کی روٹی اور دلیہ پاک غزائیں ہوتیں ہیں۔ لیکن میدہ سے بنی ہوئی روٹی پاک غذاوں سے دور ہوتی ہے۔ اسی نسبت سے تلے ہوئے نان سموسے پراٹھے اور بھی زیادہ چیب غذاوں سے دور ہوتے ہیں۔ اسی طرح بسکٹ ، کیک ڈبل روٹی اور کریم رول کی ضرر رسانی بھی مقام طیب سے دوری کی نسبت سے ہو گی۔ایسے ہی تازہ گنے کا رس استعمال طیب ہو گا جبکہ گڑھ شکر اور چینی سے بنی ہوئی مٹھائیاں اور مشروبات جس قدر مقام طیب سے دور ہوتے جائیں گے اسی قدر صحت کے لیے ضرر رساں ہوتے چلے جائیں گے۔ تازہ پھلوں کا ستعمال زیادہ پاک اور صحت بخش ہو گا۔ جبکہ ان کے جوس جو مختلف شکلوں میں نظر آتے ہیں۔ وہ چند فائدوں کے باوجود نضر صحت ہوں گے۔ کیونکہ ان میں چینی مل جاتی ہے بعض لوگ اس میں خوب برف ڈال کر پیتے ہیں۔ جو اسنان کی صحت کے لیے اچھے نہیں ہوتے۔

پاک اور غیر پاک اشیاء میں بظاہر فرق بہت کم لگتا ہے۔ اور بعض اوقات تمیز مشکل ہو جاتی ہے۔ دراصل غیر چیب غذاوں کا اثر بہت دیر سے دیکھائی دیتا ہے۔ اسی لیے ہم غیر طیب غذاوں کے استعمال سے ہمیشہ غفلت برتتے ہیں۔وہ غذائیں جو مقام چیب سے بہت دور ہیں۔ نلکہ باسی ہیں آج بکثرت استعمال ہوتی ہیں۔ اور ان کے نقصانات بھی ان گنت ہیں۔ وہ غذائیں یہ ہیں۔ ڈبل روٹی ، بند بسکٹ، کیک ، گیس ملے کھانے۔ کھارے مشروبات، کوک، پیک شدہ جوس، پیک شدہ دودھ جو کہ اصل میں دودھ نہیں ہوتا، پیک شدہ سبزیاں، میدہ کی بنی ہوئی اشیاء، بیکری کی مصنوعات، مختلف قسم کے فلیور کی آئس کریم، مٹھائیاں، ٹافیاں، چاکلیٹ ، پاپڑ، سلانٹیاں، چپس وغیرہ،واضح رہے صرف تازہ سادہ پانی سی طیب مشروب ہے۔ ہمارا جسم جن خلیوں سے مل کر بنا ہے ان کے لیے ظیب غذا کے ساتھ ساتھ طیب پاک ہوا کی بھی اشد ضرورت ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر غیر طیب ہوا تمباکو نوشی اور اس کا دھواں، کارخانوں اور چمنیوں کا دھواں، زیریلی صعنتی گیسیں، گندے نالوں کے زہریلے مواد سے خارج ہونے والی ہوا، بخارات اور زہریلے مادوں سے ہمارا جسم ہر رور آلودہ ہوتا جا رہا ہے

مختصر یہ کہ غیر طیب غذاوں اور غیر طیب ہوا سے ہمارے جسم میں غیر طیب خون پیدہ ہوتا ہے۔ اور ہمارے جسم کا ہر خلیہ غیر طیب ماحول میں رہنے کے سبب دن بدن کمزور ہوتا جاتا ہے۔ جس سے ہمارے جسم میں بیماریوں کے خلاف لڑنے کی قوت مدافعت کم ہو جاتی ہے۔