اسلامک انفارمیشن

In اسلام
January 03, 2021

اسماء قرآن
نزہت قریشی

یوں تو قرآن کے سب نام بُہت ہی اچھے ہیں اور اپنے اندر بُہت سی خوبیاں لیے ہوئے ہیں مگر علم میں اضافے کے لیے چند اسماء کا ذکر کرتے ہیں

نمبر1۔ قرآن:۔ لغوی معنی ہیں کلام اللہ یعنی اللہ کا کلام۔ اس کلام میں اللہ نے تمام انسانوں کی ہدایت و رہنمائ کی ہے۔اس کلام کا مخاطب انسان ہے۔

نمبر2۔ قرآن مجید :۔ بزرگی والا۔ یعنی اس کو تمام کلاموں پر بزرگی حاصل ہے۔ اور اس میں جامع مضامین بیان ہوئے ہیں جو انسان کی پوری زندگی کا احاطہ کیے ہوئے ہے۔

نمبر3۔ قرآن حکیم:۔ علم و حکمت والا۔ یعنی وہ کلام جس میں انسان کو وہ علم سکھایا گیا جو وہ نہیں جانتا تھااور اُس کو حکمت سکھائ مطلب روحانی علاج سکھایا۔

نمبر4۔ قرآن کریم :۔بخشنے والا مہربان ۔ قرآن مُسلمانوں کی بخشش کرنے والے مہربان کا کلام ہے۔ یعنی مسلمانوں کی بخشش کا باعث ہے۔

نمبر5۔ قرآن فُرقان:۔ حق اور باطل میں فرق کرنے والا۔ یہ قرآن ہی ہے جس نے ہمیں حق و باطل کا فرق سمجھایا اور انسانوں کی رہنمائ کی۔

نمبر6۔ قرآن حمید:۔ تعریف کیا ہوا۔ یہ وہ واحد کلام ہے جس کی خود اللہ نے تعریف بیان کی ہے۔ یہی وجہ ہے کے تمام مخلوقات اس کی تعریف بیان کرتی ہیں۔

نمبر7۔ کیمیاء:۔ لغوی معنی ہیں تانبے کو سونا بنانا مطلب انسانوں کو اُن کی خامیاں دُور کر کے ایک کامل انسان بنانا۔ یہ قرآن ہی کا خاصہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ قرآن کو رہنما بنا کر اُس کے مطابق زندگی گزارنے والے ہی بنی نوع انسان کے لیے نمونہ ہیں

نمبر8۔ تنزیل:۔ معنی اُتارنا، نازل کرنا خود اللہ کا ارشادہے ۔ ترجمہ۔ ہم نے ہی اسے نازل کیا اور ہم ہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں۔ یہ قرآن حضرت جبرئیل ،حضرت مُحمدصلی اللہ علیہ وسلم پر وحی کے ذریعے لے کے آئے۔ اس کا نزول درجہ بدرجہ تقریباًً تیئس سال کے عرصے میں اس کا نزول مکمل ہوا۔

نمبر9۔ شفاء:۔ لغوی معنی ہیں صحت و تندرُستی ۔ قرآن نہ صرف انسانوں کی روحانی بیماریوں کا علاج ہے بلکہ اُس کی روح کی صحت و تندرُستی کا بھی ضامن ہے۔

ننمبر10۔ قرآن مبین:۔ اس معنی ہیں ظاہر ، صاف ، روشن ۔ قرآن میں واضع طور پہ اُن کی منزل بتائی گئی ہے اور کھول کر بیان کیا ہے کہ سب انسان جو کھلی گمراہی میں پڑے ہیں اس راستے سے ہٹ کر کس طرح قرآن سے ہدایت و رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں اور بُرائیوں سے نجات پا سکتے ہیں۔

اللہ ہم سب کو قرآن پڑھنے اور اس پرعمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔

/ Published posts: 31

I am Nuzhat Quraishi. Principal The Smart School Shabqadar Campus. I am a writer and want to write articles.

Facebook