322 views 4 secs 1 comments

اولاد کی پرورش

In اسلام
January 03, 2021

السلام علیکم پیارے دوستو !آج جس موضوع پر تحریر لکھ رہی ہوں اس کا عنوان ہے اولاد کی پرورش…اولاد کو خدا کا انعام سمجھنا چاہیے اولاد اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے اس لیے ہمیں کبھی بھی اس نعمت کی ناقدری نھیں کرنی چاہیے-اولاد کی پیدائش پر خوشی منائیں ایک دوسرے کو مبارک باد دیں اور اللہ کا شکر ادا کریں کہ اس نے آپ کو اولاد جیسی نعمت سے نوازا ہے

اولاد کی پرورش درج ﺫیل باتوں کو مدنظر رکھتے ہوۓ کریں

اولاد کے ساتھ ہمیشہ شفقت اور نرمی سے پیش آئیں ان کی ہر ضرورت کا خیال رکھیں اور جہاں تک ہو سکے ان کو خوش رکھنے کی کوشش کریں -اولاد کی پرورش اسلامی طریقے سے کریں بچے جب سات سال کے ہو جائیں تو انہیں نماز سکھائیں اور نماز پڑھنے کی تلقین کریں اور جب وہ دس سال کے ہو جائیں تو نماز نہ پڑھنے پر انہیں مناسب سزا بھی دیں اور بتائیں کہ اسلام میں نماز کی کیا اہمیت ہے -اولاد چاہے بیٹا ہو یا بیٹی اللہ کی دین ہے اس لیے لڑکا ہو یا لڑکی دونوں کی پرورش میں کبھی کوئ کوتاہی نہ کریں -لڑکی کی پیدائش پر بھی اسی طرح خوشی منائیں جس طرح لڑکے کی پیدائش پر مناتے ہیں – لڑکی ہو یا لڑکا دونوں ہی خدا کا انعام ہیں اور خدا ہی بھتر جانتا ہے کہ آپ کے حق میں لڑکی اچھی ہے یا لڑکا – حدیث میں ہے کہ جب کسی کے ہاں لڑکی پیدا ہوتی ہے تو خدا اس کے ہاں فرشتے بھیجتا ہے جو آ کر کہتے ہیں اے گھر والو تم پر سلامتی ہو وہ لڑکی کو اپنے پروں کے ساۓ میں لے لیتے ہیں اور اس کے سر پر ہاتھ پھیرتے ہو ۓ کہتے ہیں یہ کم زور جان ہے جو ایک کمزور جان سے پیدا ہوئ ہے جو اس بچی کی نگرانی اور پرورش کرے گا قیامت تک خدا کی مدد اس کے ساتھ شامل رہے گی

جائیداد میں لڑکی کا حصہ پوری خوش دلی اور اہتمام سے ادا کریں لڑکی کو حقیر نہ جانیں نہ لڑکے کو اس پر کسی معاملے میں ترجیح دیں دونوں کے ساتھ محبت کا اظہار کریں اور یکساں سلوک کریں – بچوں کی پرورش میں اس بات کا ضرور خیال رکھیں کہ وہ اپنا کام اپنے پاتھ سے کریں ہر کام میں نوکروں کا سہارا نہ لیں کیونکہ اس سے بچےکاہل اور سست ہو جاتے ہیں بچوں کو محنتی اور سخت کوش بنائیں -اللہ تعالی ہم سب مسلمانوں کو اولاد کی بہتر پرورش کرنے کی توفیق عطا فرماۓ- آمین
جزاک اللہ خیر

One comment on “اولاد کی پرورش
Leave a Reply