پاکستان میں گھر بیٹھے پیسے کمانا__ سچ یا جھوٹ (پارٹ 1)

In عوام کی آواز
January 03, 2021

پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے۔ ہمارے ہاں آبادی کا ایک بڑا حصہ جن میں خواتین ، طلباء اور معذور افراد ہیں جن کو ارننگ کی سخت ضرورت ہوتی ہے لیکن اپنی مجبوریوں کی وجہ سے وہ کوئی باقاعدہ نوکری نہیں کر سکتے۔ ایسے لوگ گھر بیٹھ کر پیسے کمانے کا کوئی نہ کوئی ذریعہ تلاش کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کے راستے میں سب سے پہلا سوال یہ ہوتا ہے کہ کیا پاکستان میں آن لائن ارننگ سچ ہے ؟ تو اس سوال کا سادہ اور مختصر جواب ہے ” جی ہاں” ۔

پاکستان میں آن لائن ارننگ ممکن ہے اور بہت زیادہ منافع بخش ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ ہم یہ جان لیں کہ کون سے حقیقی ذرائع ایسے ہیں جن سے ہم واقعی گھر بیٹھ کر پیسے کما سکتے ہیں۔ پاکستان میں بہت سی سکیم ویب سائیٹس بھی کام کر رہی ہیں جو لوگوں سے “رجسٹریشن” کے نام پر پیسے بٹورتے ہیں اور چند مہینوں بعد لاکھوں روپے کا چونا لگا کر فرار ہو جاتے ہیں۔ اس لیے میں آپ کو ایسی سکیم ویب سائیٹس سے بھی آگاہ کرنے کی کوشش کروں گا ترقی یافتہ ممالک میں آنلائن ارننگ کو بہت پذیرائی حاصل ہے۔ وہاں کی آبادی کا ایک بڑا حصہ آنلائن ارننگ سے وابستہ ہے۔ آنلائن ارننگ کو “سمارٹ ورک” کی اصتلاح سے منسوب کیا جاتا ہے۔ اور جیسا کہ نام سے ہی واضح ہے کہ تھوڑا کام اور زیادہ فائدہ۔ میں اس تحریر میں چند اہم ذرائع کا ذکر کروں گا۔ یاد رہے کہ یہ تمام ذرائع محنت طلب اور محنت طلب ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ ایک دن کام شروع کریں اور دوسرے دن ہی آپ کو پیسے ملنا شروع ہو جائیں تو ایسا ہونا بہت مشکل ہے ۔ گھر بیٹھے آن لائن پیسے کمانے کے لئے مستقل مزاجی کی اشد ضرورت ہے۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اگر آپ میری اس تحریر میں بتائی گئی باتوں پر عمل کرتے ہوئے ان میں سے کسی بھی پلیٹ فارم پر اپنا کام کرنا شروع کرتے ہیں تو آپ چند مہینوں میں ہی پیسے کمانا شروع کر دیں گے۔ آن لائن ارننگ کے چند نمایاں طریقے یہ ہیں:

نمبر۱_فری لانسنگ
نمبر۲_یوٹیوب چینل
نمبر۳_ورڈپریس
نمبر۴_ بلاگنگ
نمبر۵_آرٹیکل رائیٹنگ
نمبر۶_ ڈیجیٹل مارکیٹنگ

اس کے علاوہ اور بھی کافی ذرائع ہیں جن سے آپ گھر بیٹھے ہوۓ لاکھوں روپے کما سکتے جن کا ذکر میں آئندہ تحریر میں کروں گا۔ انشاءاللہ اگلے حصے میں ان تمام ذرائع کو تفصیلی طور پر بیان کروں گا۔ آپ کو مکمل طریقہ بتاؤں گا کہ آپ کیسے ان ذرائع سے پیسے کما سکتے ہیں۔

One comment on “پاکستان میں گھر بیٹھے پیسے کمانا__ سچ یا جھوٹ (پارٹ 1)
Leave a Reply