323 views 0 secs 0 comments

لڑکیاں بال کیسے بنائیں

In خواتین
January 03, 2021

اتنا ایڈوانس دور چل رہا ہوں اور کوئی فیشن نہ کرے یہ تو ہو نہیں سکتا۔آجکل جہاں مرد جضرات فیشن کر نے لگے ہیں تو لڑکیاں بھی کسی سے کم نہیں ہیں ۔ایک تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ لڑکیوں کو زیادہ لگاو اپنے بالوں سے ہوتا ہے اور ہونا بھی چاہئے ۔کہتے ہیں نہ کا بال جسم کی خوبصورتی میں چار چاند لگاتے ہیں چاہے پھر وہ لڑکا ہو یا کوئی لڑکی ۔

لڑکیوں کو اپنے بالوں میں قسم قسم کے ہیئر سٹائلز بنانا بہت پسند ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آئے روز یوٹیوب (سوشل میڈیا)سے یا نئی نئی ویڈیوز نکال کر بال بنانے کی کوشش کرتی رہتی ہیں۔ مگر فیشن کے اس چکر میں بنائے جانے والے ہیئر سٹائلز دکھنے میں یقینا پیارے تولگتے ہونگے لیکن طبی عمہ کے مطابق اس سے سر میں درد کی شکایت بھی بڑھ جاتی ہے اور لڑکیوں کو اس بات کا علم تک نہیں ہوتا کہ ان ہیئر سٹائل سے ان کو کتنا نقصان پہنچا رہا ہے۔

ہیئر سٹائلزکے اقسام:
٭ پونی ٹیل:

اکثر لڑکیاں عموماً اپنے بالوں میں پونی یعنی چوٹی بنا کر رکھتی ہیں اور یقیناچھی بھی لگتی ہیں مگر ہر وقت بالوں میں پونی بنا کر رکھنے سے بالوں کی جڑیں کمزور پڑ جاتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ بال تیزی سے گرنے شروع لگتے ہیں اور سر میں درد کی شکایت بھی شروع ہو جاتی ہے۔ کبھی کبھی پونی ٹیل بنانا بہتر ہے مگر روزانہ کی بنیاد پر نہ بنائیں۔کہتے ہیں نہ کہ زیادہ پانی دینے سے بھی پودا ختم ہوجاتا ہے۔

٭ ہئر بینڈ کا استعمال:

زیادہ تر لڑکیاں اکثر بال کھلے رکھتی ہیں مگر ان ہیڈ بینڈ لگا لیتی ہیں جس کی وجہ سے سر کے پچھلے حصے میں اور پیشانی پر پریشر محسوس ہونے لگتا ہے اور مسلسل پریشر کی وجہ سے یہ جگہیں درد کرنے لگتی ہیں۔ ایسی صورتحال میں فوری طور پر بینڈ کوبالوں پر سے ہٹا دینا چاہیئے کیونکہ اس سے خون کا بہاؤ رکنے کی شکایت بھی شروع ہو سکتی ہے۔

٭ سخت چوٹی بنانایا ہائی چوٹی بنانا:

خواتین بالوں میں سخت چوٹی بنانا پسند کرتی ہے اگر آپ بھی ایسا کرتے تو جان لے کہ ان کو بھی زیادہ سخت نہ بنایا کریں کیونکہ اس سے آپ کے بالوں میں کھچاؤ پیدا ہوتی ہیں جس سے آپ کو صرف سر درد ہی نہیں ہائپرٹینشن بھی ہوسکتی ہے لہذاٰزیادہ کھینچ کر چوٹی بنانے سے گریز کریں اور ہلکے بل کی چٹیا بنائیں۔

٭ جوڑا:

خواتین بالوں کو گول گول بناتے ہیں جس سے بال منہ یا گردن پر نہیں آتے یہ ایک اچھا ہیئر سٹائل ہے مگر ساتھ میں آپ اگر ہیئر کلپس یا ہیئر کیچر لگاتی ہیں تو دھیان سے لگایا کریں کیونکہ کیچر سے اکثر بال خراب ہوجاتے ہیں اور پھر بال جڑ سے نکلتے ہیں تو دماغ پر بھی زور پڑتا ہے، اس لئے احتیاط کرنا بہتر ہے۔اور اپنے بالوں کی آئلنگ ہفتے میں ایک بار ضرور کرے۔

/ Published posts: 20

سلام میں ہشام یہاں آپ کی خدمت میں حاضر ہوں۔میں یہاں روزانہ کی بنیاد پر اہم آرٹیکل لکھونگا۔جو کہ آپ کے انتہائی کام آیئنگے۔شکریہ

Facebook