منہ سے نا خوشگوار بو کا آنا

In عوام کی آواز
January 03, 2021

صحتمند زندگی کے لیے متوازن غذا اور اور تازہ آب و ہواکے ساتھ ساتھ صفائی کی بھی ضرورت ھوتی ھے_ منہ آور دانتوں کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے _جسم کی مجموعی صحت برقرار رہتی ہے بعص لوگ دانتوں کی صفائی کا خاص خیال نہیں رکھتے وہ دانتوں کی صفائی کو نظرانداز کر دیتے ھیں_ ان کے منہ سے انتہائی ناگوار بو 1ٹھتی ھے جو کہ پاس بیٹھنے والوں کے لیے برداشت کرنا دشوار ھو جاتی ھے _

منہ سے آنے والی نا خوشگوار بو محض ایک بیماری ھی نہیں بلکہ کئی بیماریوں کو جنم دیتی ہے یہ بو سانس لینے، منہ کھولنے، بات کرنے سے بھی اتی ھے_ منہ سے بوآنے کے کئی عوامل ھیں_ مثال کے طورپر تھوک اخراج،وقت وغیرہ، عموما صبح کے وقت منہ سے زیادہ ناگوار بو آتی ہے کیونکہ رات کے وقت نیند کے دوران جب سو رہے ھوتے ھیں تو خوراک کی سڑائی کا عمل جاری رہتا ھے_ بعض اوقات دانتوں کے درمیان خوراک کے ذرات پھنس جاتے ھیں_ اور برش نہ کرنے سے تہ در تہ جمنا شروع ھو جاتے ھیں_ اکثر لوگوں کے دانتوں میں فاصلہ ھوتا ھے،،اس کے علاوہ کچھ اور عوامل بھی منہ کی بو کا موجب بنتے ھیں _مثلا دانتوں کا نکلوا، ہڈی کی سوزش اور پان وغیرہ کا استعمال کرنا ھے، کچھ بیماریوں کی وجہ سے بھی منہ سے نا خوشگوار بو آنا شروع ہو جاتی ہے آنتوں کی بیماری، جگر کی خرابی، دواؤں کا استعمال پیازاور لہسن کا زیادہ استعمال بھی منہ سے نا خوشگوار بو آنے کا باعث بنتے ھیں_

اس کا عام اسان علاج یہ ھے کہ گھر میں عموما لیموں ھوتے ھیں_ تو لیموں تھوڑا دانتوں پر لگا کر کلی کر لیں _جو کہ آسان اور سستا علاج ھے باقاعدگی سے ٹوتھ برش کرنا چاہیے اس کے علاوہ ماؤتھ واش دن میں کم از کم دو مرتبہ استعمال کریں اگر دانت ٹوٹے ھوئے ھیں تو فوری طور پر نکلوا دیں_ کسی اچھے ڈاکٹر سے علاج کرایا جائے تو علاج کے بعد منہ سے نا خوشگوار بو سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے