پرویز مشرف کے چونکا دینے والے انکشافات اور آصف زرداری۔۔۔۔

In عوام کی آواز
January 03, 2021

مرتضیٰ بھٹو اور بینظیر بھٹو کا قاتل صرف ایک شخص ہے آصف زرداری آصف زرداری۔گزشتہ روز پرویز مشرف نے انکشاف کیا کہ بھٹو خاندان میں مرتضیٰ بھٹو اور بینظیر بھٹو کے قتل کا ذمہ دار صرف ایک شخص ہے آصف زرداری۔پرویزمشرف نے کہا کہ جب کوئی قتل ہوتا ہے تو دیکھا جاتا ہے کہ فائدہ کس کا ہوا،بینظیربھٹو کے قتل کے بعد میرا نقصان ہی نقصان ہوا۔فائدہ صرف ایک شخص کا ہوا آصف زرداری۔

پرویز مشرف نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بینظیر بھٹو کو بیت اللہ محسود اور اس کے ساتھیوں نے مارا۔لیکن دیکھنے کی بات یہ ہے کہ بیت اللہ محسود کے پیچھے کون تھا۔کوئی ایک شخص تھا جس نے سازش کر کے بیت اللہ محسود کو استعمال کیا اور بینظیر بھٹو کا قتل کروایا،صرف ایک شخص تھا آصف زرداری پرویز مشرف نے انکشاف کیا کہ یہ کون سی عقل کی بات ہے کہ بمب پروف گاڑی کی چھت کاٹ کر کھڑکی بنائی جائے۔پھر وہ کون تھا جو بار بار فون کر رہا تھا کہ وہ اس کھڑکی سے باہر نکلیں۔اس فون کر وانے والے کے پیچھے کون تھا۔اس کے بعد وہ ٹیلی فون ہی غائب ہو گیا جس پر بار بار فون آرہا تھا۔کون تھا وہ شخص جو یہ سب کون کروا رہا تھا،پھر گاڑی کے اندر آصف زرداری کا جیل کا ساتھی خالد شہنشاہ بھی بیٹھا تھا۔

بینظیربھٹو کے قتل کے کچھ دن بعد خالد شہنشاہ کو بھی قتل کر دیا گیا۔اور جس شخص نے خالد شہنشاہ کو قتل کیا اس کا قتل کر دیا گیا،کون تھا وہ جو یہ سب کچھ کروا رہا تھا صرف ایک شخص تھا آصف زرداری۔پرویز مشرف نے مزید کہا کہ جو لوگ بینظیر بھٹو کی گاڑی میں بیٹھے تھے کورٹ نے ان کو بلایا ہی نہیں۔پرویزمشرف کہا کہ آصف علی ذرداری ہی مرتضیٰ بھٹو اور بینظیر بھٹو کے قتل کا ذمہ دار ہے اس شخص کو پکڑنا چاہےآخر میں پرویز مشرف نے بلاول بھٹو بختاور بھٹو اور -آصفہ بھٹو کو کہا کہ اگر کھلے دل سے سنیں تو جو میں نے کہا وہ سچ ہے

/ Published posts: 4

I am a student