مریم نواز کا مردان کی عوام سے خطاب( 23 دسمبر)n

In دیس پردیس کی خبریں
January 03, 2021

مریم نواز کا مردان میں عوام سے خطاب( 23 دسمبر)

مریم نواز 23 دسمبر کو مردان میں عوام سے خطاب کرنے گئی تو وہاں کی عوام نے ان کا بھرپور استقبال کیا ۔اس لئے سب سے پہلے انہوں نے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ اور انہوں نے کہا کہ لوگوں نے ان کا بہت اچھا استقبال کیا ہے۔جلسے میں انہوں نے عمران خان کی برائیوں کا ذکر کیا۔ اور مردان والوں سے کہا کہ مجھے پتا ہے آپ یہاں کیوں آئے ہو۔ آپ سب مہنگائی کے خلاف احتجاج میں نکلے ہو۔ اور دیکھو جس نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے یہ سب ہوا ہے اس کا اعتراف عمران خان نے خود کیا ہے۔

کیونکہ عمران خان نے کہا کہ کسی کو تیاری کے بغیر حکومت میں نہیں آنا چاہیے۔ تو کل اس نے چیخ چیخ کر کہا کہ مجھے 22 کروڑ عوام کے سر پر بٹھا دیاتو ہے ۔لیکن میری حکومت کی کوئی تیاری نہیں تھی۔ اور بولا کہ تیاری کے بغیر حکومت میں نہیں آنا چاہیے۔مریم نے کہا اگر تم جانتے تھے کہ تمہاری کوئی تیاری نہیں تھی۔ تم جانتے تھے تم وزارت عظمیٰ کے اہل نہیں ہو ۔تم جانتے تھے تم 22 کروڑ عوام کی قسمت تمہاری نالائقی اور تمہاری نااہلی کی وجہ سے دربدر ہے۔ تو تم آج مردان کی عوام کو جواب دو گے کہ تمہیں شیروانی پہننے کی اتنی جلدی کیا تھی۔اور مریم نے یہ بھی کہا کہ ایسا اڑھائی کروڑ عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کے بعد مردان والوں کو کہتا ہے۔ کہ مجھے بجلی کا پتہ نہیں تھا، مجھے گردشی قرضوں کا پتہ نہیں تھا ،مجھے حکومت چلانے کا پتہ نہیں تھا ۔ میں پوچھتی ہوں تمہاری حکومت چلانے کی تیاری تو نہیں تھی لیکن 400ارب کا چینی کا ڈاکہ ڈالنے کی تمہاری پوری تیاری تھی۔تمہاری سوا دو سو ارب آٹے کا ڈاکہ ڈالنے کی پوری تیاری تھی۔تمہاری ایک سو بائیس ارب کا ایل این جی کا ڈاکہ ڈالنے کی تیاری تھی۔ تمہاری عوام کو مہنگی گیس فراہم کرنے کی پوری تیاری تھی۔ ایک کروڑ نوکریاں دینے کی تمہاری تیاری نہیں تھی لیکن اپنے دوست جو تم پر مال خرچ کرتے ہیں ان کو باہر سے لا لا کر نوکریاں دینے کی تمہاری پوری تیاری تھی۔

تمہاری صحت کی سہولیات دینے کی تیاری نہیں تھی، لیکن پانچ سو فیصد ادویات کی قیمتیں بڑھانے کے لیے پوری تیاری تھی۔ پولیس کی اصلاحات کی تمہاری کوئی تیاری نہیں تھی ۔لیکن اپنے بہنوئی تو پلاٹ کا قبضہ دلوانے کے لیے پولیس کو معطل کرنے کی تمہاری پوری تیاری تھی۔ اور مردان کی عوام اور پاکستان کے عوام کو انصاف کی فراہمی کی کوئی تیاری نہیں تھی۔آخر میں مریم نواز نے کہا کہ عمران کہتا ہے میں پی ڈی ایم سے ڈرتا نہیں ہوں۔ پاکستان ڈیموکریٹک تحریک سے ڈرتا نہیں ہوں میں اس کے آگے جھکتا نہیں ۔ارےجھکتا تو وہ ہے جو کھڑا ہوتا ہے جس نے تابعداری کی ہو اس کو جھکنے کے سوا کچھ نہیں آتا ۔اور مردان اور پاکستان کی عوام نے یہ فیصلہ دے دیا ہے کہ تمہاری حکومت چلانے کی تیاری ہو نہ ہو پاکستان کی عوام نے تمہیں گھر بھیجنے کی تیاری پوری کر لی ہے۔ تمہں حکومت چلانا آتا ہو یا نا آتا ہو لیکن ہم نے تمہیں اب گھر بیچ کر ہی دم لینا ہے ۔انشاءاللہ

/ Published posts: 3245

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram