476 views 0 secs 0 comments

مجازی خدا

In خواتین
January 04, 2021

مجازی خدا

بچپن سے یہی سنتے آ رہے ہیں کے شوہر مجازی خدا ہوتا ہے ۔کیوں ہوتا ہے اسکا جواب کوئی نہیں دیتا ۔آج کل کے ماڈرن دور میں جب خواتین خلا کو تسخیر کرنے جا پہنچی ہے ۔یہ شوہر حضرات میں ایسے کون سے سر خاب کے پر لگے ہیں کے اسے مجازی خدا کے رتبے پی فائز کر کے بیوی اسکی باندی بن کے رہے ؟ جب عورت ہر میدان میں مردوں کا بھر پور مقابلہ کر رہی ہے تو شادی جیسے اہم معاملے میں اسے کم تر کیوں سمجھا جاتا ہے ؟ اسلام عورتوں کو برابری کے حقوق دینے کا اعلان کرتا ہے۔ تو یہاں مردوں کو برتر اور خواتین کو اس کے تابع کیوں کر دیا ہے ۔۔۔کیا وجہ ہے کے خانگی زندگی میں خواتین محکوم اور مرد حاکم ہے ؟کیا اسلام میں عورتوں کو برابر کے حقوق حاصل نہیں ؟یہ وہ سوال ہے جو گاہے با گاہے ہمارے ذہین میں ابھر کر ہمیں اپنا جواب ڈھونڈھنے پر اکساتے ہیں۔ ۔

ہم مغربی میڈیا کے اس پروپگنڈے سے کے اسلام میں عورتوں سے بھیڑ بکریوں سے بھی بتر سلوک کیا جاتا ہے بلکل بھی متفق نہیں لیکن یہ مجازی خدا والی بات کی حکمت ابھی بھی ہماری سمجھ سے باہر تھی ۔اس کے لئے ہم نے غور کرنا شروع کیا کے اسلام نے عورت کو رک س جگہ مرد کے برابر رکھا ہے اور کہاں مرد کو عورت پر فوقیت دی ہے اور اس کی کیا وجہ ہے