سیب کے سرکے کے فائدے

In خوبصورتی اور جلد
January 04, 2021

نمبر1۔ کھلے مسام کو بند کریں

سیب کے سرکہ کا یہ سب سے عام طریقہ ہے جو جلد کے مسام کو بند کرنے کے لئے جانا جاتا ہے۔ 1 چمچ قدرتی سیب کا سرکہ 2 چمچ عرق گلاب کے ساتھ ملائیں۔ اسے چہرے پر روئی کی مدد سے اپنی صاف جلد پر لگائیں۔ 10 منٹ انتظار کرنے کے بعد ، گرم پانی سے منہ دھو لیں ۔ آپ ہر دو دن بعد اس عمل کو دہرا سکتے ہیں۔

نمبر2. بچاؤ ٹانک

ایک کپ قدرتی سیب کا سرکہ ایک کپ پانی کے ساتھ ملائیں۔ اس میں لیوینڈر آئل کے چند قطرے ڈالیں۔ صاف جلد پر 5 منٹ تک لگایں پھر منہ دھو لیں ۔ آپ اس مرکب کو دن میں ایک یا دو بار لگا سکتے ہیں۔ آپ زیادہ مرکب کو مضبوطی سے بند کنٹینر میں محفوظ کرسکتے ہیں اور اسے دوبارہ استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ بچاؤ ٹانک ہے اس سے آپکی جلد چمکدار ہو جائے گی۔

نمبر3۔ آسان ٹوٹکا

سیب کے سرکہ کے استعمال کا ایک طریقہ یہ ہے کے چائے کا چمچ سرکہ میں آدھا چمچ شہد اور 1 چائے کا چمچ لیموں ملا دیں۔ اس مرکب کو دن میں ایک بار لگایں آپ کو معلوم ہوگا کہ آپ کی جلد کتنی ہموار ہوگی ہے۔

/ Published posts: 1

Happy life, happy vibes