خواہش اور ضرورت

In ادب
January 04, 2021

خواہش کیا ہے اور ضرورت کیا ہے اس کہ لیے انسانی فطرت کو سمجھنا بہت ضروری ہے. انسان مٹی سے پیدا کیا گیا ہے. مٹی ضرورت کی محتاج ہے.
انسانی ضرورت:
انسان کی ضرورت دو اقسام کی ہیں. جسمانی ضرورت اور ذہنی ضرورت. انسان کو اللہ نے مٹی سے پیدا کیا ہے تو اس کی ہر جسمانی ضرورت کا سامان زمین کی مٹی میں رکھ دیا ہے. جیسے خوراک پانی حفاظت اور چھت.
ذہنی ضرورت مٹی سے پوری نہں کی جا سکتی. انسان کا ذہن سکون مانگتا ہے اوت سکون مٹی میں نہیں آسمان میں ہے.
انسانی فطرت ہے کہ وہ لالچی پیدا کیا گیا. اور لالچ ہی انسان کہ اندر خواہش پیدا کرتا ہے. اگر خواہش نا ہو تو انسان اگے بڑھنا چھوڑ دے. اگر انسان کی خواہش مر جائے تو وہ محبت کرنا چھوڑ دے. خواہش نا ہو تو جنت کہ لیئے کوشش کرنا چھوڑ دے.
خوہش کہ بغیر انسان کا دنیا میں کیا کام. ضرورت مٹی کی ضرورت ہے. نا انسان کی ضرورت ختم ہو سکتی ہے نا خواہش کا مرنا صحیح ہے.
لیکن یہی ضرورت نقصان تب دیتی ہے جب حد سے بڑھ جاتی ہے اور یہی خواہش گلہ پڑتی ہے جب کسی اور کی ضرورت چھین لے.
حضرت محمد ﷺ نے فرمایا
” خواہش نفس اور شہوت ابنِ آدم کی سرشت میں رکھ دی گئ ہے. خواہش کا چھوڑ دینا بندہ کو امیر کر دیتا ہے اور اس کی پیروی کرنا امیر کو اسیر کر دیتا ہے. ”
خاہش وہ ہے جو انسان کو اگے بڑھنا سکھا دے. خاوہش وہ ہے جو انسان کو اللہ سے محبت کرنا بتا دے. خواہش وہ ہے جو انسان کو خد سے ملا دے.
نفس کی خواہش :
نفس کی خواہش انسان کی تباہی ہے. نفس کی خواہش ضرورت بڑھا دیتی ہے اور کسی کی ضروت کھا جاتی ہے.
محبت کی خواہش :
محت کا نفس سے کوئ تعلق نہیں. جہاں محبت ہے وہاں نفس نہیں آسکتا. اور جہاں نفس کی خواہش ختم ہو جاتی ہے ادھر انسان آزاد ہے. اور آزادی انسان کی سب سے بڑھی امیری ہے.
زندگی کا سفر کب آسان ہے. زندگی آسان نہیں انسان خد کو مظبوط کر لیتا ہے. اپنی خواہش مار کر اور ضرورت کم کر کہ.
یہی زندگی کا بھی نام ہے اور یہی زندگی ہے.
ضرورت سے شروع اور خواہش پر ختم.
جتنی کم کم ضرورت اتنی زندگی بھی خوشگوار اور جتنی خواہش نفس سے پاک اتنی زندگی گزارنے کی آزادی.

اروما طاہر.

/ Published posts: 3247

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram