مشہور اداکارہ ایمن اور اس کے والد

In شوبز
January 04, 2021

ایمن پاکستان کی مشہور اداکاروں میں سے ایک ہے ۔ جن کے والد انتقال کر گئے ہیں ۔ بروز جمعرات 2020 کو ایمن کے والد نے انتقال کیا ۔ ان کو نیا سال دیکھنا نصیب بھی نہیں ہوا۔۔ ایمن کے والد کے انتقال سے پہلے جب وہ ہوسپٹل میں تھے تو ایمن نے اپنے والد کی شفاعت کے لئیے انسٹاگرام پر سٹوری لکھ کر دعا کی اپیل کی ۔ اور روتے ہوۓ تمام لوگوں سے مدد طلب کی کہ وہ ان کے بابا جان کے لیئے دعا کریں۔۔

لیکن لوگ ان کے والد کی صحت یابی کی دعا نہ کرتے ہوۓ ان کے مرنے کی دعا کرنے لگے ۔ ایمن پاکستان کی بہت ہی مشہور اداکار ہیں اور سب کے دلوں پر راج کرتی ہیں ۔ لیکن ایمن سے ایک ایسی غلطی ہو گئی جس کی وجہ سے سب ایمن سے نفرت کرنے لگے۔ در حقیقت ایمن نے 10 محرم الحرام کو اپنی بیٹی کی سالگرہ منائی تھی اور اسی دن ایمن کے والد کی بھی طبعیت زیادہ خراب ہو گئی تھی۔ تب بھی مداحوں نے ایمن کی اس حرکت کو نا پسند کیا اور لعنتیں بھیجیں۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ شکر کرو تمھاری بیٹی کو کچھ نہیں ہوا ورنہ تمھارے کۓ کی سزا تمھاری بیٹی کو ملنی تھی ۔ تمام لوگ ایمن سے بے انتہا خفا تھے کہ اگر ایمن 2 دن بعد کیک کا ٹ لیتی تو کیا ہو جاتا ۔لوگوں کا ماننا تھا کہ اسی دن ایمن کو اپنی بیٹی کی سالگرہ نہیں منانی چاہیے تھی۔ لوگ بار بار ایمن کے والد کو بددعائیں دے رہے تھے کہ ان کے والد مر جائیں تب ایمن کو پتا چلے غم کیا ہوتا ہے ۔ ایمن نے تو حضرت محمد صلی علیہ وآلہ وسلّم کے نواسوں کا بھی خیال نہیں کیا ۔ لوگوں نے ایمن کو مشورہ بھی دیا کہ آپ کو توبہ کر لینی چاہیے کیا پتا آپ کے والد تندرست ہو جائیں ۔ لیکن وہ تندرست نہ ہو سکے زندگی نے ان کو نیا سال دیکھنے کی بھی مہلت نہ دی ۔ ایمن کے والد اپنی دونوں بیٹیوں سے بے انتہا محبت کرتے تھے ۔۔ اور مرتے وقت بھی وہ اپنی بیٹیوں کو اپنے سامنے دیکھنا چاہتے تھے ۔ ایمن کے والد کے مرنے سے جہاں وہ دونوں بہنیں اتنی دکھی ہیں وہی ایمن کی ماں کا بھی رو رو کر برا حال ہے ۔

کسی بھی بیوی کے لئے اس کا شوہر کسی انعام سے کم نہیں ہوتا ۔ اس لئے بیٹیوں کے ساتھ ساتھ بیوی بھی بے حد غمگین ہیں ۔ ایمن کے والد کی سالگرہ بھی قریب آ رہی تھی ۔ اور ایمن کی پوری فیملی سالگرہ کو منانے کی تیاریاں کر رہے تھے ۔ لیکن افسوس ایسا نہ ہو سکا ۔ جو بات اللہ کو منظور نہیں تھی پھر وہ کام کیسے ہو سکتا تھا ۔ جمعے کے دن 2021کو ہر کوئی نیا سال منا رہا تھا اور ایمن کی پوری فیملی دکھ میں مبتلا تھی ۔ مناہل اور ایمن نے اپنے بابا کے لۓ بہت دعائیں کیں کہ اے اللہ ہمارے بابا بھی 2021 کی صبح دیکھ سکیں ۔ لیکن ایسا نہ ہو سکا ۔ اور 31 دسمبر صبح 4 بجے ایمن اور مناہل کے بابا کا انتقال ہو گیا۔ دونوں بہنیوں نے اپنے بابا کے لۓ بے انتہا دعائیں کی پر افسوس قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ اللہ ان کی فیملی کو صبر عطا کرے ۔ اللہ تعالیٰ ایمن کے والد کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے ۔