مسلمانوں نے ہر جنگ کیسے فتح کی اور اسلام کی طاقت کیا ہے

In اسلام
January 04, 2021

مسلمانوں نے ہر جنگ اور میدان کیسے فتح کیے. کیا اُن کے پاس کوئی جادو تھا یا کوئی اور خاص چیز تھی جسکی وجہ سے وہ ہر جنگ اور میدان جیت جاتے تھے. اُن کے پاس کوئی جادو وغیرہ نہیں تھا، بلکہ ان کے پاس اسلام کی لازوال دولت تھی ان کے پاس مضبوط ایمان تھا. اُن لوگوں نے کبھی دنیاوی چیز پر اکتفا نہیں کیا بلکہ انہوں نے صرف اللہ اور اُس کے رسول پر یقین رکھا اور پوری دنیا پر غالب رہے.
❇نعرہ تکبیر کی طاقت✳
کسی نے انگریز سے پوچھا کہ تمہارے پاس جدید اسلحہ اور ہر جنگی سازوسامان ہو نے باوجود تم ہر جنگ کیوں ہار جاتے ہو یعنی کہ تم لوگ شکست کیوں کھا جاتے ہو، جب کہ اس کے مقابلے میں مسلمانوں کی تعداد نہایت کم اور قلیل ہوتی ہے ایر ان کے پاس کوئی خاص جدید جنگی سازوسامان بھی نہیں ہوتا پھر بھی وہ جنگ جیت جاتے ہیں، یہ کیا وجہ ہے. تو اُس نے کہا کہ:
تم نے بلکل ٹھیک بات کی ہے کہ ہمارے پاس ہر طرح کی جدید جنگی سہولت اور ہر طرح کا سازوسامان ہوتا ہے اُس کے باوجود ہم لوگوں کو شکست ہو جاتی ہے ہم لوگ ہر طرح سےکوشش کرتے ہیں پھر بھی ہم ہار جاتے ہیں. اس نے کہا کہ اور تو مجھے کچھ نہیں پتا کہ مسلمان ہر جنگ کیوں جیت جاتے ہیں اور کس طاقت سے جیت جاتے ہیں، لیکن ایک بات جو مینے نوٹ کی ہے وہ یہ ہے کہ اُن کے پاس نعرہ تکبیر کا طلسم ہے جب وہ یہ نعرہ لگاتے ہیں تو ان کے مردہ لوگ بھی جاگ جاتے ہیں. اس نے کہا کہ میں صرف یہی جانتا ہوں جسکی وجہ سے مسلمان ہر جنگ کو بڑی آسانی سے فتح کر لیتے ہیں یہی وہ طلسم ہے جسکی وجہ سے مسلمانوں نے دنیا کی بڑی سے بڑی طاقت کو شکست سے دو چار کیا.
❇اللہ پر پُختہ یقین✳
پہلا مسلمانوں کا یقین اللہ کی ذات پر پکا یقین ہے اور ان کے ایمان نے ہی اُن کو یہ طاقت دی ہے جس پر وہ ہمیشہ قائم رہے ان لوگوں نے کبھی بھی ایمان سے منہ نہیں پھیرا بلکہ ایمان پر پلکے رہے اور اپنے رب پر بھروسہ رکھا جس سے ان لوگوں نے دنیا کا ہر میدان فتح کیا، اللہ کے بعد وہ لوگ اپنے رسول سے سچی محبت کرنے والے تھے انہوں نے اپنے رسول کے لیے اپنی جان تک قربان کر دی لیکن کبھی اپنے ایمان سے نہیں پھیرے بلکہ انہوں نے اپنے ایمان کی خاطر اپنے گھر بار اور اپنی آل اولاد تک کو اللہ کی راہ میں قربان کر دیا، ان کے اندر اسلام کی محبت تھی، اگر یہاں مثال کی بات کی جائے تو حضرت امام حسین رض کی طرف دیکھ لیں کہ انہوں نے اسلام کی خاطر کتنی بڑی قربانی دی کہ انہوں نے اسلام کی سر بُلندی کے لیے اپنا تمام گھر بار اللہ کی راہ میں قربان کر دیا اور انہوں نے دوسرے کی بیعت کرنے سے صاف انکار کر دی. اسے کہتے ہیں اسلام کی سچی محبت اور اسلام سے لگن,