855 views 8 secs 0 comments

فرعون کی بیٹی کی خواص کا واقعہ

In اسلام
January 04, 2021

السلام علیکم پیارے دوستو جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ حضرت موسی علیہ السلام اللہ کے عظیم پیغمبر ہیں – حضرت موسی علیہ السلام کے زمانے میں مصر میں ایک ظالم بادشاہ حکومت کرتا تھا جس کا نام فرعون تھا- فرعون دنیا کا سب سے ظالم بادشاہ تھا اور خدائ کا دعوی کرتا تھا – اللہ تعالی نے اس کو ایسی عبرت ناک سزا دی کہ وہ پوری دنیا کے لیے عبرت کا نشان بن گیا-

آج میں آپ لوگوں سے فرعون کے زمانے کا ایک سچا واقعہ شیئر کر رہی ہوں.فرعون کی بیٹی کی ایک خواص تھی یعنی نوکرانی جو خاص طور پر فرعون نے اپنی بیٹی کی دیکھ بھال کے لیے رکھی تھی – فرعون کی بیٹی کا ہر کام وہ کرتی یہاں تک کہ اس کے بال تک بھی وہی بناتی – فرعون کی بیٹی کی یہ خواص حضرت موسی علیہ السلام پر ایمان رکھتی تھی لیکن فرعون کے ﮈر اور خوف کی وجہ سے یہ ظاہر نہ ہونے دیتی کہ وہ مسلمان ہے-

ایک بار یہ خواص فرعون کی بیٹی کے بال سنوار رہی تھی کہ اس کے ہاتھ سے کنگھی چھوٹ گئ اس نے بسم اللہ کہہ کر اٹھا لی-فرعون کی بیٹی نے پوچھا یہ تم نے کیا کہا یہ کس کا نام لیا خواص نے کہا یہ اسی کا نام ہے جس نے تیرے باپ کو پیدا کیا اور اس کو بادشاہی دی -لڑکی بہت حیران ہوئ کہ میرے باپ سے بھی کوئ بڑا ہے کیونکہ ظالم فرعون خدائ کا دعوی کرتا تھا – لڑکی دوڑتی ہوئ فرعون کے پاس گئ اور سارا قصہ سنایا-یہ سب سن کر فرعون نھایت غصے میں آگیا اور اس نے خواص کو بلا کر ﮈرایا دھمکایا کہ ایمان چھوڑ دو-مگر اس خواص نے فرعون کو صاف کہہ دیا کہ جو چاہے کر لے مگر میں ایمان نہ چھوڑوں گی-

سب سے پہلے فرعون نے خواص کے ہاتھ پاؤں میں کیلیں جڑ کر اس پر انگارے ﮈال دیے جب اس سے بھی کچھ نہ ہوا تو خواص کی گود میں ایک بچہ تھا فرعون نے اس کو آگ میں ﮈال دیا – لڑکا آگ میں بولا کہ اماں صبر کرو !خبردار ایمان نہ چھوڑنا غرض وہ خواص اپنے ایمان پر جمی رہی یہاں تک کہ اس ظالم فرعون نے بے چاری خواص کو بھی پکڑ کر اس جلتے تنور میں ﮈال دیا-سبحان اللہ کس قدر ایمان کی پکی خاتون تھیں جان دے دی مگر ایمان پر قائم رہیں

تو پیارے دوستو اس واقعہ سے ہمیں یہ سبق حاصل ہوتا ہے کہ ایمان اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے ہمیں ہر حال میں اپنے ایمان پر قائم رہنا چاہیۓ -ہمیں کتنی ہی تکلیفیں اور مصیبتیں کیوں نہ برداشت کرنی پڑیں اپنے نفس کی خوشی کے لیۓ یا کسی لالچ مصیبت اور تکلیف کی وجہ سے اپنے ایمان میں خلل مت ﮈالیں –

جزاک اللہ خیر