212 views 0 secs 0 comments

تعلیمی دور

In تعلیم
January 05, 2021

طالب علمی کا دور ہر انسان پر زندگی میں ایک بار آتا ہے ہر انسان کا اس پہلو سے مختلف یادیں جڑی رہتی ہے .جسکو ہر انسان پوری زندگی بھر یاد رکھتا ہے. طالب علم کی زندگی میں نظم وضبط اور قانون کے احترام کی بہت زیادہ اہیمت ہے.اس کے لئے ضروری ہےکہ شادگرد اپنے تمام کاموں کے اوقات مقرر کرلے ,وقت پر سوئے,وقت پر جاگے,وقت پر سکول جائے,اپنے یونیفارم, بالوں اور جوتوں کا خیال رکھے.اسی طرح سکول کے اندر کے قواعد وقوانین کا احترام کرنا,توجہ سے تعلیم حاصل کرنا,اپنے اساتذہ کا کہا ماننا,سکول کے قوانین کی پابندی کرنا,کمرہ جماعت میں حاضر رہنا وغیرہ یہ سب نظم وضبط اور قانون کے احترام سے ہی ممکن ہے. اسکول کے علاوہ گھر اور گھر سے باہر بھی صفائی کا خیال رکھنا, آلوددگی سے بچنا اور قطار بنانا اور دوسروں کا جائز حق نہ کھانا, اسی طرح کام اور ملازمت کی جگہوں میں جاتے وقت اوقات کار کی پابندی کرنا اور اپنے فرائض کی مکمل ادائیگی کرنا بھی نظم وضبط ہے. نظم وضبط اور قوانین کا احترام نہ صرف ایک شخص کی انفرادی زندگی میں اہمیت رکھتا ہے بلکہ اجتماعی زندگی کی فلاح وترقی کا دارومدار بھی اسی پر ہے. جب انسان کو یہ معلوم ہوتا ہے کہ اس کے پاس کسی کام کو کرنے کے لئے چوبیس گھنٹوں کا وقت ہے .تو وہ سستی اور کاہلی کا شکار ہو جاتا ہے. اس کم کو ایک وقت سے دوسرے وقت پر ٹالا جاتا ہے حتٰی کہ ہفتہ گزر جاتا ہے اور وہ کام ادھورا رہ جاتا ہے.لیکن جب کاموں کے اوقات مقرر ہوں تو مقررہ وقت کے آنے پر انسان اپنے فرائض کو یاد رکھتا ہےاور تمام کام پابندی کے ساتھ بلاناغہ پورے ہوجاتے ہے.یہی حال وقت پر نمازوں کے ادا کرنے میں ہے.اہل ایمان کی یہ شان ہے کہ وہ اپنے نمازوں کی حفاظت کرنے والے,ان کو ہمیشہ پابندی سے ادا کرنے والے اور ان کی نگرانی کرنے والے ہوتے ہیں. روزہ جیسی عظیم. عبادت مخصوص ماہ اور مخصوص اوقات میں چند قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے ادا کیا جاتا ہے یعنی سحر سے لے کر شام تک انسان کھانے پینے سے رُکا ہوتا ہے. روزے کے بھی اللّہ تعالی نے اپنے قوانین بنائے ہے. جس کی پاسداری کرنا ہر کلمہ گو پر فرض ہے. روزے سے انسان ہشاش بشاش رہتا ہے .اور انسان کو دلی سکون بھی آتا ہے.حج جیسی عظیم عبادت بھی سال میں ایک دفعہ ادا کیا جاتا ہے.اسکا نظم وضبط یہ ہے کہ ایک مخصوص لباس یعنی احرام میں کچھ چیزوں مثلًا شکار اور خوشبو لگانے سے بچ کر اس فرض کو ادا کیا جاتا ہے اگر ان قوانین اور نظم وضبط کا خیال نہ رکھا جائے تویہ فریضہ ادا نہ ہوگا.اسلئے ہر مسلمان کو نظم و ضبط کا خیال رکھنا چاہئے.

/ Published posts: 3237

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram