جنوبی افریقا نے دورہ پاکستان کے لیے بھاری شرط رکھ دی .

In کھیل
January 07, 2021

جنوبی افریقا نے دورہ پاکستان کے لیے بھاری شرط رکھ دی پاکستان کرکٹ بورڈ کی انٹرنیشنل کرکٹ کی پاکستان میں واپسی کیلئے محنت رنگ لا رہی ہے تازہ ترین رپورٹ کے مطابق کرکٹ جنوبی افریقہ کو بھی دورہ پاکستان کے لیے راضی کر لیا ہے طے شدہ شیڈول کے مطابق جنوبی افریقہ کی ٹیم پاکستان میں 16 جنوری کو کراچی میں پہنچے گی جہاں وہ قرنطینہ ختم کرنے کے بعد 26 جنوری سے وہ ٹیسٹ سیریز شروع کرے گی ۔ اسپورٹس ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ نے دورہ پاکستان کے لیے بھاری شرط رکھ دی ہے۔ جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر گریم سمتھ کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ وفد نے پاکستان کا وزٹ کیا ہےجہاں انہوں نے پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیامگر ہم ابھی بھی توقع کر رہے ہیں کہ پی سی بی کھلاڑیوں کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنائے گا گریم سمتھ کا کہنا تھا ہم پاکستان سے درخواست کرتےہیں طویل مدت سیریز کی وجہ سے اور میچز کے مختلف سٹیڈیم میں انعقاد کے لیے جنوبی افریقہ سکوارڈ کو بہتر سکیورٹی فراہم کی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی وفد کی سفارشات اور تجاویز نے ہمیں دورہ پاکستان سے متعلق فیصلہ کرنے میں بہت رہنمائی کی کرکٹ جنوبی افریقہ کے ڈائریکٹر کرکٹ گریم سمتھ کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم کرکٹ سے بہت محبت کرتی ہے .جنوبی افریقہ کی ٹیم بھی پاکستان میں کھیلنے کے لیے بہت پرجوش ہے ۔ اور یاد رہے کہ آخری دفعہ جنوبی افریقہ نے پاکستان کا آخری دورہ 2007 میں کیا تھا اور میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے کامیابی حاصل کی تھی اور اس اس دورے میں بڑے بڑے جنوبی افریقی کرکٹر بھی شامل تھے جن میں ڈیل اسٹین فاف ڈوپلیسی اور اے بی ڈویلیئر شامل تھے اور جنوبی افریقی کرکٹر ڈیل سٹین نے اپنی تیز گیندبازی سے پاکستانی کرکٹر کو شدید پریشان کیاتھا باوجود ڈرائی پچ کے ڈیل اسٹین نے اپنی تیز گیند بازی اور باونسرز سے پاکستانی بیٹسمین کو پریشان کیا تھاپی ایس ایل کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے جنوبی افریقی کرکٹر ڈیل سٹین نے بھی پی ایس ایل فائیو میں اپنی بولنگ کا جادو جگایا اور پاکستان آکرخوب لطف اندوز ہوئے اور شائقین کی جانب سے خوب محبت دیکھنے کو ملیں جس پر انہوں نے شائقین کرکٹ کا شکریہ ادا کیا۔