528 views 1 sec 0 comments

بےنمازی کی 15 سزائیں

In اسلام
January 05, 2021

تمام علماءکرام اس بات پر متفق ہیں کہ جس نے نماز جان بوجھ کر چھوڑا تو یہ سب سے بڑا گناہے ۔اور شریعت میں زنااور شراب سے بھی زیادہ بھی بڑا گناہ ہے ۔

حضرت امام ابن حنبل ؒ :
فرماتے ہیں جس نے جان بوجھ کر نماز چھوڑاتو وہ کافر ہوگیا ۔

امام شافعی ؒاور امام مالکؒ:
فرماتے ہیں کہ کافر تونہیں ہے لیکن اس کو قتل کردیا جائے گا ۔

امام ابو حنیفہ ؒ :
فرماتے ہے اس کو جیل میں ڈالاجائے گا ۔

ایک روایت میں رسول اللہ ﷺ سے مروی ہے (مفہوم حدیث)کہ جس نے نماز کو حقیر سمجھا اس کو۱۵ سزائیں ملیں گی۔۶ زجر یعنی سزائیں زندگی میں ۔اورتین زندگی کی آخری سانس میں یعنی مرتےوقت۔۳ قبر میں ۔اور۳ آخرت میں ۔

زندگی کی6 عذاب :

(۱)اللہ ان کی زندگی سےرحمت و برکتیں اٹھالےگا (۲)اللہ تعالیٰ اس کی دعاردکرےگادعاقبول نہیں ہوگا۔(۳)اچھے لوگوں کی علامات چہرے سے مٹ جائےگا(۴)دنیاکے تمام مخلوقات اس سےنفرت کریں گے(۵)اچھے کاموں کاصلہ نہیں ملےگا یعنی ثواب سے محروم ہوگا۔

مرتےوقت 3 سزائیں :

(۱)ذلیل و خوار ہوکرمرتاہے(۲)وہ بھوکامرتاہے روٹی نصیب نہیں ہوتی(۳)وہ پیاسامرتاہے ۔تب بھی پیاساہوتاہے اگرکہ پورے سمندر کاپانی پےلے

قبرمیں تین3 سزائیں :

(۱)اللہ اس کی قبر کوتنگ کردےگا جب تک اس کی پسلیاں ایک دوسرےکےساتھ نہ چڑھ جائیں(۲)چنگاریوںوالی آگ میں ڈال دے گا(۳)اور قبر میں سانپ سے ڈساجائے گا ۔جوایک نماز سے لیکر دوسرے نماز تک ہوگا اور یے ہر روز ہوگا۔

آخرت میں 3 سزائیں :

(۱)اللہ اس کو قیامت کے دن جہنم میں ڈالےگا جو اس کی سزاہوگی(۲)اللہ اس کو قیامت کے دن غصہ سے دیکھےگاجس سے اس کی چہرے کے کھال اتر جائےگا(۳)اور اللہ اس کا سخت حساب لے گااور جہنم میں ڈالاجائے گا۔

معزز حضرات :
نمازکا چھوڑناایک بڑے گناہے ۔جس کی وجہ سے انسان کو جہنم میں ڈالاجائے گا ۔اوپر جس حدیث کو ہم نے بیان کیا یے حدیث کا مفہوم ہے ۔
ایک اور ارشاد نبوی ہے: عَنْ اَبِیْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رضی اللہ عنہما) قَالَ : سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِﷺ یَقُوْل) بُنِیَ الْاِسْلَامُ عَلٰی خَمْسٍ؛ شَھَادَۃِ اَنْ لاَ اِلٰــہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَاَنَّ مُحَمَّدًا رَسُوْلُ اللّٰہِ‘ وَاِقَامِ الصَّلاَۃِ‘ وَاِیْتَائِ الزَّکَاۃِ‘ وَحَجِّ الْبَیْتِ‘ وَصَوْمِ رَمَضَانَ { عمر ابن خطاب ؓ سےروایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا (ترجمہ) اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پرہے،اس کا گواہی دینا کہ اللہ کے سواکوئی معبود نہیں،اور محمدﷺ اللہ کے رسول ہیں۔نمازقائم کرنا)زکواۃ دینا۔بیت اللہ کاحج کرنا ۔اور رمضان کے روزے رکھنا ۔

ہمیں ایک بات سمجھ لیناچاہیے کہ انسان عبادت کے لیے پید اہواہے اگر عبادت نہیں کرے گا تو اس کا کوئی فائدہ نہیں اور نماز سب سےبڑی عبادت ہے ۔چاہے انسان جس حالت میں ہو۔کام میں ہو ،یاآفس میں نماز سب سے پہلے ادا کرنا چاہیے
والسلام :
ناصرسیماب
Knasar746@gmail.com

/ Published posts: 5

السلام علیکم۔ ان شاءاللہ اس فروفائل میں آپ کو اسلامک مضامین ملے گے جو تاریخی واقعات سیرت صحابہ سبق آموز کہانیاں سلجوق تاریخ ، عثمانی خلافت، ان شاءاللہ اس موضوعات پر بحث ہوگا

Facebook