نیا سال, نئے عزائم اور نئی سکلز سیکھنے کی ضرورت

In ادب
January 05, 2021

نئے سال نئے عزائم اور نئی سکلز سیکھنے کی ضرورت

انسان کی سب سے بہترین خوبیاں ان کی سوچ ,ہنر اور محنت ہیں, انہی خوبیوں کی بنا پر بڑی بڑی کامیابوں سے انسان ہمکنار ہوتا ہے, جسے ہم تبدیلی یا ترقی کا نام دیتے ہیں. ان کے پیچھے اصل رول انسانی اوپر ذکر کردہ کوالٹیز کی تھیں ,یاد رہے ان میں سے اہم اور ضروری کام مثبت سوچ ہے کیونکہ کامیابی ہمیشہ مثبت طرز فکر کے ذریعے ممکن ہے. اس کے بعد دوسراہنرSkill اور تیسرا  محنت ہے. 

انسان کا سب سے پہلا نصب ا لعین آج کے دن کا پچھلے دن سے بہتر ہونا ہے, عام چھوٹی موٹی مشکلات کو ذہنی تکلیف اور اپنے لئے تھکاوٹ کا باعث بننا ,ہی مثبت سوچ کی ایک مثال ہے.

اسی طرح ,ہر سال ,دن اول سے لیکر آخر تک یعنی365 دنوں پر مشتمل ایک سال ایک پریڈ ہوتی ہے .اس پریڈ کے اندر ہر دن ہر انسان کے لئے ایک موقع ہوتا ہے, اب یہ انسانی طرز فکر پہ انحصار کرتا ہے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہیں یا ضائع کرتے ہیں.

ہر نیا سال ,نئے عزم صمیم ,نئے یقین ,کامیابی کی نئی منازل نت نئی سوچ ,نئی  امیدیں ,نئی دنیا کی فکر اور مقاصد لاتا ہے.

یاد رہے ! آنے والے ٹائم میں اس دنیا میں رہنے کے لیے سکلز یا ہنر مند انسانوں کی ضرورت ہو گی.

اس لئے اس نئے سال میں اپنے اندر چند باتوں پر خاص توجہ دے کر نئی دنیا کے نئے ہنر سیکھنے کی آرزو پیدا کریں تاکہ جدید وسائل اور ضرورت کے مطابق اپنا ذریعہ معاش پیدا کر سکیں.

1, ,نئی دنیا کے نئی صلاحیت سیکھنا
جدید دنیا جدید سکلز چاہتی ہے, جو موجودہ دور کی ضروریات پوری کرنے کے قابل ہو,
2, نئی دنیا کی مشنری سے واقف ہونا, کمپیوٹر کے اعلیٰ ماہر بننا ,ٹیکنیکل بننا, کیونکہ آج کل کی دنیا کمپیوٹر سکلز سیکھے کے بغیر کوئی بھی شخص کسی بھی جاب کے لئے لازمی اور اس کے بغیر نااہل تصور کرتے ہیں.
3, ماضی کے افکار, کہانیاں اور روایات کو ترک کرنا نئے مستقبل سنوارنے کے لئے اور نئی دنیا میں نئے مقابلوں کی تیاری کے لیے حال کے حالات واقعات , وسائل, محنت ,قوت, ہنر, اور کوشش پر خاص متوجہ ہونا.

بہت سی انسانی افکار میں سے اہم خیال یہ کرنا چاہیے کہ ہم بطور جوان Youngs اپنی صلاحیتوں پر اعتماد کر کے بہت کچھ کر سکتے ہیں فقط اپنی ذہنی کوششوں کو مثبت طرز میں تبدیل کرنا درکار ہے.

انسان اپنے ارد گرد کے حالات اپنی شعوری کاوشوں, ذہنی صلاحیتوں ,جسمانی صلاحیتوں اور توانائیوں کے ساتھ بہترین اور روشن مستقبل تعمیر کر سکتے ہیں, اسی لئے کہا جاتا ہے کہ انسان اپنے مستقبل کے بذات خود ایک معمار ہے اور ان کی صلاحیتیں ان کے ہاں وسائل ہیں جن کو بہترین حکمت عملی کے مطابق برو ئے کار لا کر دنیا میں عظمت والے مقام حاصل کر سکتا ہے.

/ Published posts: 2

Books Lover and writer

Facebook