کورونا وائرس کی دوسر ی لہر کے بعد؛؛؛سکولوں میں مرحلہ وار کلاسز کا آغاز!

In بریکنگ نیوز
January 05, 2021

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت آئی پی ای ایم سی کی پچیسویں میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر اور محکمہ صحت کی عہدے داران نےبھی شرکت کی ۔اس اہم بیٹھک میں ملک میں طویل بندش کے شکار نظام تعلیم کو پھر سے محلہ وار کھولنے کے لیے مختلف آراء و تجاویز اور امکانات پر غور و خوص کرنے کے بعد متفقہ طور پر یہ فیصلہ صادر کیا گیا ہے کہ کرونا وائرس سے ممکنہ حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کرتے ہوئے ملک میں بند تعلیمی نظام کو پھر سے بحال کر دیا جائے۔

تعلیمی اداروں کی بحالی کے لیے جو شیڈول متعارف کروایا گیا ہے اس کی تفصیل درج ذیل ہے ہے۔

1) ۔ مورخہ 11 جنوری 2021 بروز سوموار، تما م سکولوں کو اساتذہ اور دیگر عملے کیلئے کھولنے کی اجازت ہوگی جس میں ہر سکول کا مکمل سٹاف(اساتذہ +درجہ چہارم+سیکورٹی گارڈز) سبھی حضرات کررونا وائرس سے ممکنہ حفاظتی اقدامات پر نہ صرف خود سختی سے عمل پیرا ہوں گے بلکہ سکول کے تمام فرنیچر کو بھی مکمل طور پر ڈس انفیکٹ کریں گےتاکہ مستقبل کے نونہالوں کے لیے حالات کو سازگار بنایا جا سکے اور یہ کہ تعلیمی ماحول بنا کسی تعطل کے جاری رہے۔

2) ۔مورخہ 18 جنوری2021 بروز سوموار، سکول کلاس نویں سے بارہویں جماعت کے طلبا و طالبات کے لئے کھول دیئے جائیں گے ۔

3) ۔مورخہ 25 جنوری 2021 بروز سوموار، پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ و طالبات سکول حاضر ہو سکیں گے۔

4) ۔مورخہ یکم فروری 2021 بروز سوموار، ملک بھر کے تمام کالجز اور جامعات میں دوبارہ سے تدریسی عمل شروع ہو جائے گا۔ کالجز اور مختلف جامعات اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق مختلف پروگرامز میں جاری طلباءو طالبات کے بقیہ رہ جانے والے امتحانات کا اعلان کردیں گے ۔

تمام انٹر میڈیٹ بورڈز نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ امتحانات مئی اور جون کے اوائل میں ہوں گے۔جس میں مختلف بورڈز نے اپنی فیسوں کا شیڈول بھی جاری کردیا ہے کہ طلباو طالبات لیٹ فیس اور جرمانے کے بغیر جلد سے جلد اپنے داخلہ فارمز اپنے متعلقہ بورڈز کی ویب سائٹ پر اپنے مکمل کوائف درج کرکے فارمز اور فیس چالان متعلقہ بینک میں جمع کروائیں اور داخلہ فارمز بورڈز آفس کے ایڈریس پر بھیج دیں۔

اہم بات یہ ہے کہ درج بالا شیڈول اور تواریخ میں بھی کرونا وائرس کی صورتحال پر گہرے مشاہدہ کے ساتھ ساتھ بھرپور مانیٹرینگ بھی کی جائے گی تا کہ کسی بھی ناگہانی صورت ِ حال پر بروقت قابو پانےکے لیے فوری اقدامات کیے جا سکیں۔

/ Published posts: 3247

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram