پبلشر

پبلشرزمتوجہ ہوں

اگر آپ ایسی سائٹ کی تلاش میں ہیں جہاں پر آپ اپنی آزادانہ تحریر لکھ کر لوگوں کے ساتھ تبادلہ کرسکیں تو آپ بالکل صحیح جگہ پر ہیں۔ ہم آپ کو اس سائٹ کے ذریعے یہ موقع دیتے ہیں کہ آپ اپنے بلاگ کو نہ صرف لوگوں سے شیئر کریں بلکہ گھر بیٹھے پیسے بھی کمائیں۔ آپ اس سائیٹ پر اپنا بلاگ پوسٹ کریں اور ہم آپ کو یہ پیشکش کرتے ہیں کہ ہر بلاگ کا 80 فیصد معاوضہ آپ کا ہوگا جبکہ 20 فیصد نیوز فلیکس کا ہوگا۔ اگر آپ کے پاس لکھنے کی مہارت ہے تو اسے ضائع مت کریں اور اس سائٹ کے ذریعے آن لائن پیسے کمائیں۔ ہم نے یہ دیکھا ہے کہ بہت سے لوگ لکھنے کی مہارت ہونے کے باوجود اپنی مہارت کے مطابق کما نہیں سکتے۔ اس کے علاوہ بہت سے لوگوں کو یہ مشکل درپیش آتی ہے کہ وہ اپنے لکھے ہوئے مضامین کے ذریعے کیسے کمائیں۔ ہر شخص چاہتا ہے کہ جب وہ کچھ معلوماتی لکھے تو اسے دوسروں سے بھی شئیر کرے اور لکھنے کے بدلے میں معاوضہ بھی حاصل کرے۔ آج کل لاکھوں کروڑوں لوگوں نے اپنا لکھنے کی مہارت کو ذریعہ معاش بنایا ہوا ہے تا کہ وہ اپنی ضروریات زندگی کو پورا کر سکیں۔ 

مضامین لکھنے کے لئےاندراج

اپنا  آرٹیکل شائع کرنے کے ليے نیوز فلیکس میں اندراج کریں۔اور اپنا مضمون جمع کروائیں۔ دھیان رہے کہ ہر مضمون کو اچھی طرح سے تحریرکریں۔ اس کے علاوہ مواد گرائمری طور پر درست ہونا چاہیے۔ ایسا مواد جو کاپی کیا گیا ہو وہ قابل قبول نہیں ہے۔ 

آرٹیکل کیسا ہونا چاہيے

     اگر آپ چاہتے ہیں کےآپکا آرٹیکل پبلش کیا جاے تو مندرجہ زیل معیار کے مطابق لکھا جاے۔

1)  غیر فعال جملے:   اپنے آرٹیکل میں کوشش کریں کہ غیر فعال جملے کا استعمال نہ کریں کیونکہ اس کے استعمال سے جملے کے ذریعے دیا گیا پیغام کم واضح ہوتا ہے۔ پڑھنے والے کوبہت دقت ہوتی ہے کہ وہ آپ کے پیغام کو سمجھ سکے۔ صرف ۱۰ فیصد تک کہ غیر فعال جملہ کی اجازت ہوتی ہے۔ اس سے زیادہ ہونے سے آپ کے آرٹیکل کے پڑھنے کی اہلیت پر اثر پڑتا ہے۔۔

2)  مختصر جملے کا استعمال: اپنے آرٹیکل میں مختصر جملوں کا استعمال کریں کیونکہ لمبے لمبے جملوں سے پڑھنے والے کے لیے مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔ مختصر جملوں سے پڑھنے کی اہلیت میں اضافہ ہوتا ہے اور اس کے علاوہ پڑھنے اور سمجھنے میں بھی آسانی پیدا ہوتی ہے۔ لیکن یہ بات دھیان میں رہے کہ مختصر جملے میں بات مکمل ہو۔ ٹکڑے ٹکڑے جملوں سے پڑھنے میں دشواری ہوتی ہے۔

3) منتقلی کے الفاظ کا استعمال: آپ کے آرٹیکل میں منتقلی الفاظ کا استعمال ہونا چاہیے۔ کیونکہ یہ الفاظ دو جملوں کے درمیان تعلق کو بیان کرتے ہیں۔ جس سے پڑھنے والے کے لیے آسانی ہوتی ہے کہ وہ جملوں کو مکمل طرح سے سمجھ سکے۔ منتقلی کے الفاظ میں شامل ہیں تاہم، لہذا، اس کے علاوہ، اس کے بعد، اسی طرح، آخر میں، وغیرہ وغیرہ۔
 کم از کم اپنے آرٹیکل میں 20فیصد منتقلی الفاظ کا استعمال ضرور کریں۔

 4) پیراگراف کی لمبائی: بہت لمبے لمبے پیراگراف کا استعمال نہ کریں کیونکہ بہت لمبے پیراگراف نہ صرف پڑھنے والے کے لئے مشکل پیدا کرتی ہیں بلکہ اس کو سمجھنے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جب آپ ایک پیراگراف ختم کرتے ہیں تو پڑھنے والے کو یہ موقع دیتے ہیں کہ وہ ذرا ٹھہر کر اس پیراگراف پر غور کر سکے۔ آپ کا پیراگراف کم از کم دو جملوں سے لمبا ہونا چاہیے اور ہمیشہ اپنے پیراگراف کی لمبائی کو ۱۵۰ الفاظ یا اس سے کم رکھیں۔

5) عنوانات کا استعمال: عنوانات کے استعمال سے پڑھنے والے کو یہ اندازہ ہوتا ہے کہ اس پیراگراف میں کس بارے میں لکھا ہے۔ عنوانات کے استعمال سے نہ صرف پڑھنے کی اہلیت میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ اس آرٹیکل میں خوبصورتی بھی پیدا ہوتی ہے۔ جب آپ آرٹیکل لکھتے ہیں جس میں عنوانات کا استعمال نہیں کرتے تو اس سے پڑھنے والے کے لئے مشکل ہوتی ہے۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ عنوانات معلوماتی ہونے چاہیے۔ کیونکہ عنوانات کے ذریعے پڑھنے والے کو آمادہ کیا جاتا ہے کہ وہ مزید آگے بھی پڑھیں۔

6)  لگا تار الفاظ کے استعمال سے گریز: ایسے جملے جن کے شروع میں ایک ہی جیسے الفاظ کا استعمال کیا جاتا ہے ان سے گریز کریں جیسا کہ یہ، وہ، لیکن، تو، اور، وغیرہ۔ ایسے جملے پڑھنے والے پر اچھا اثر نہیں ڈالتے۔ لہٰذا اس بات کا خیال رکھیں کہ تین ایسے جملے جن میں لگاتار الفاظ سے جملے شروع ہوں ان کو تبدیل کیا جائے۔

 7) پڑھنے میں آسانی: اگر آپ کے جملے مختصر ہیں اور آپ نے مشکل الفاظ کا استعمال نہیں کیا تو پڑھنے والے کے لئے آسانی ہوگی۔ اس لئے کوشش کریں کہ اپنے آرٹیکل کو آسان بنائیں تاکہ آسانی سے پڑھا جا سکے۔

توجہ طلب

نیوز فلیکس کی جانب سے ایک ٹیم مقرر کی گی ہے جوآرٹیکل جمع ہونے کے بعد اس پر باقاعدہ نظر ثانی کرے گی۔ اگر اپکا آرٹیکل ہمارے معیار کے مطابق ہوا تو اپکے آرٹیکل کوشائع کر دیا جائے گا ۔لیکن اگرآپکا آرٹیکل ہمارے معیار کے مطابق نہ ہوا تو آپ کودرستگی کہ دو مواقعے دیے جائیں گے۔ اس کے بعد بھی درست نہ ہونے کی صورت میں آرٹیکل ختم کر دیا جاۓ گا۔   لہذا اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ اپ کا آرٹیکل ہمارے معیار کے مطابق ہو اور اس میں موجود مواد منفرد ہو.

newsflex

اگر آپ ہماری شراءط سے متتفق ہیں۔

اندراج کیلیۓ

 یہاں کلک کریں


Register

Back to top button