دل اور غذا

In عوام کی آواز
January 08, 2021

دل اور غذا
کیا آپ جانتے ہیں؟

نمبر1۔ آپ کا دل آپکی پیدائش سے بہت پہلے سے اور آپکی وفات تک بغیر آرام کے بے لوث خدمت کرتا ہے۔
نمبر2۔اسکے پٹھے ایک پہلوان کے پٹھوں سے بھی زیادہ مضبوط ہوتے ہیں۔
نمبر3۔ آپکے دل کا اوسطاً وزن 250سے 300 گرام تک ہوتا ہے۔
نمبر4۔آپکا دل روزانہ ایک لاکھ چالیس ہزار دفعہ دھڑکتا ہے اور 7200 تک خون پمپ کرتا ہے۔ جسم میں خون کی نالیوں کا 60000 میل لمبا جال بچھا ہوا ہے۔
نمبر5۔دل کی بیماریاں محنت کشوں اور دیہاتیوں میں کم پائی جاتی ہیں۔

دل کی بیماریوں کی وجوہات

دل کی بیماریاں زیادہ تر ذہنی تناؤ میں مبتلا لوگوں اور شہریوں میں پائی جاتی ہے۔ دل کی بیماریوں کا موٹاپے، ذیابطیس، تمباکو نوشی، شراب نوشی، چکنائی والے کھانے، تفکرات اور جدید تناؤ والی زندگی سے گہرا تعلق ہے۔ تمباکو نوشی سے دل کی دھڑکن میں اضافہ ہوتا ہے۔

دل کی بیماری کی شدید حالت میں علامات

نمبر1۔ چھاتی کی بائیں جانب شدید درد کا ہونا۔
نمبر2۔ سانس لینے میں تکلیف ہونا۔
نمبر3۔ بے ہوش ہونا۔
نمبر4۔ تڑپنا۔
نمبر5۔ ہارٹ اٹیک میں چھاتی میں شدید درد ہوتا ہے۔ کمزوری ہونا، بےہوشی ہونا ۔ یہ چند منٹوں میں ہی ہو جاتا ہے۔

دل کی بیماری کی پرانی حالت کی علامات۔

نمبر1.تھوڑا کام کرنے سے سانس کا پھولنا۔
نمبر2. رات کو بیٹھے بیٹھے سونےکے لیے مجبور ہونا۔
نمبر3. پاؤں پر سورجن کا ہونا۔
نمبر4.جسمانى کمزوری کا احساس ہونا۔
نمبر5. جگر کا بڑھ جانا۔

کیا دل کی بیماریوں کی روک تھام ہو سکتی ہے؟

جی ہاں ہو سکتی ہے۔اگر مندرجہ ذیل باتوں پر عمل کیا جائے تو ۔
نمبر1. اگر کھانا کم اور مقررہ وقت پر اور متوازن لیں۔
نمبر2.کبھی بھی زیادہ نہیں کھائیں۔
نمبر3.اگر آپ انڈے کی زردی نہ کھائیں۔
نمبر4. حلوہ ، مکھن اور نمک کم کھائیں۔
نمبر5. سبزیاں،دالیں اور پھل زیادہ کھائیں۔
نمبر6. اگر آپ روزانہ ورزش کریں تو موٹاپا کم کر سکتے ہیں۔
نمبر7. اگر آپ تمباکو نوشی چھوڑسکیں۔
نمبر8. اگر آپ پریشانی اور جدید تناؤ سے دور رہ سکیں۔
نمبر9. اگر آپ کام ،آرام اور ورزش میں باقاعدگی اور تال میل بنائے رکھیں۔
نمبر10. سخت محنت سے انسان دل کے دورے سے محفوظ رہتا ہے۔
نمبر11. 16کلو میٹر تک چہل قدمی کرنے سے دل کی بیماری نہیں ہوتی۔
نمبر12. 35 سے 40 برس میں زیادہ آرام کرنے سے بھی ان بیماری کے حملے کا امکان کم ہوتا ہے۔

Also Read:

https://newzflex.com/30796

پرہیز:

دل کے مریضوں کو ٹھوس غذا، دیر سے ہضم ہونے والی چیزیں، تیز مصالحے ، تلی ہوئی چیزیں، چائے ،کافی ، تمباکو، شراب، گھی ، مکھن بالکل بند کر دینا چاہیے۔

کیا کھانا چاہئے؟

دل کی متعلقہ بیماریوں میں مناسب غذا کا استعمال دوائیوں کی طرح ہی ہوتا ہے۔ اس طرح کے مریضوں کو کم کیلوریز والا کھانا کھانا چاہیے۔اسے چکنائی اور کولیسٹرول سے آزاد ہونا چاہیے۔کھانے میں سورج مکھی کا تیل یا سفولا کو استعمال میں لانا چاہئے۔مریض کو بغیر چکنائی والا دودھ ہی دینا چاہیے۔پنیر ،سبزیاں ، پھل وغیرہ کھانے میں شامل کرنے چاہئیں۔

تحریر: محمد احمر (ملتان)