وڈیو گیمرز کے لیے خوشخبری .ای سپورٹس پاکستان میں

In عوام کی آواز
January 13, 2021

ٹیکنالوجی کا دور ہے اور اب آن لائن گیمنگ پوری دنیا میں کھیلی جاتی ہے ـ بچے ہوں یا بڑے موبائل ،کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر گیمز کھیلنا سب کا شوق بن چکا ہےـ خاص طور پر پب جی موبائل وڈیو گیم بہت زیادہ کھیلی جانیوالی آن لائن گیم ہے ـ مگر پاکستان میں لوگ اس بات سے شاید بے خبر ہیں کہ یہ بہت زیادہ سرمائے کی ایک انڈسٹری ہے اور وہ ان گیمز میں زیادہ پرفیکٹ ہو کر بہت زیادہ پیسہ کما سکتے ہیں ـ ایک اندازے کے مطابق ای سپورٹس تقریبا ۹۰ کروڑ ڈالرز کی انڈسٹری ہے. جس کی گروتھ بیس فیصد سالانہ ہے ـ
اسی لیے پچھلے دنوں وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد حسن چوہدری اور اینکر وقارزکا کی ایک نجی ملاقات میں پاکستانیوں کو یہ اچھی خبر سننے کو ملی کہ پاکستان میں مارچ۱ ۲۰۲ میں ای سپورٹس کا ٹورنامنٹ ہوگا اور پھر اس کے بعد بہترین پلیئرز کو دنیا میں مقابلے کے لیے بھیجا جائے گا .ان گیمرز کو حکومت مکمل سپورٹ فراہم کرے گی ـ پاکستان میں ای سپورٹس سے متعلقہ کمپنیز بڑے عرصے سے یہ شکوہ کر رہی تھیں کہ پاکستان میں ان کو وہ سہولیات میسر نہیں ہیں جن سے یہ گیمز بنا سکیں یا ڈویلپ کرسکیں یعنی ان کی ٹھیک طرح سےگروتھ نہیں ہو پا رہی تھی . مگر اب چوہدری فواد حسن نے ایک ٹویٹ کے ذریعے پاکستانیوں کو یہ خوشخبری دی ہے کہ،پاکستان سپورٹس بورڈ اور پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے درمیان ایک یاداشت میں یہ طے پایا ہے کہ ای سپورٹس کو باقاعدہ کھیل کا درجہ حاصل ہوگا ـ اور اگر آپ کو ویڈیو گیمز میں دلچسپی ہے تو تیار ہوجائیں نئے مواقع آپ کے منتظر ہیں ،
دراصل ای سپورٹس ہالی ووڈ سے بھی زیادہ بڑی انڈسٹری ہے ـ اور پاکستان ان مواقع سے اس سے پہلے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہا ہے کیونکہ اس انڈسٹری کو حکومت کی سپورٹ نہیں تھی مگر اب، دیر آئد درست آئد ،کے مصداق حکومت پاکستان نے بھی ا ی سپورٹس کی اہمیت کو شاید بھانپ لیا ہے اسی لیے اسے باقاعدہ کھیل کا درجہ مل گیا ہے ـ پچھلے دنوں حکو مت پاکستان نے پب جی گیم پر پابندی لگا دی تھی مگر پھر اس کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اس پابندی کو اٹھا لیا گیا ـ کیونکہ ہر چیز کے اچھے اور برے دونوں پہلو ہوتے ہیں ـ زیاد تی کسی بھی چیز کی ہو نقصان دہ ہوتی ہے . اگر ہم مواقع کا غیر ذمہ دارانہ استعمال کریں گے تو نقصان یقینی ہو گا، مگر ان مواقع کا بہتر استعمال کر کے آگے بڑھتی دنیا کے قدم سے قدم ملا یا جا سکتا ہے ـ چوائس آپ کے اپنے ہاتھ میں ہےـ ای سپورٹس کو باقاعدہ کھیل کا درجہ ملنے سے پاکستان میں نا صرف گیمرز کو بہتر مواقع ملیں گے . بلکہ ویڈیو گیمز کے مینوفیکچرز اور ڈویلپرز بھی پاکستان میں اپنی پراڈکٹس لانچ کریں گے جس سے گیمنگ کی ایک بہت بڑی اور مہنگی انڈسٹری پاکستان کا رخ کر ےگی ـ اب نا صرف پاکستان میں لوگ گیم کھیل کر پیسہ کما سکیں گے بلکہ گیم ڈویلپنگ کے کورسز کرکے بھی روزگار حاصل کر سکیں گے ـ