حضرت شمویئل علیہ السلام

In اسلام
January 14, 2021

حضرت یوشع بن نون کے وفات کے بعد بنی اسرائیل توحید کی تعلیم کو فراموش کر بیٹھے دوبارہ بتوں کی پوجا شروع کی اس دوران انبیاء انھیں ںسمجھاتے تھے لیکن انہوں نے بتوں کی پوجا نہ چھوڑیں جس کی وجہ سے اللہ نے ناراض ہو کر ان میں نبوت کا سلسلہ بند کر دیا ان پر کبھی عمالقه قوم حملہ آور ہوتی تو کبھی آرامی یا فلسطینی قابض ہو جاتے ان میں کوئی نبی نہیں تھا ان حالات میں ان پر جب عمالقه قوم کے ایک جابر بادشاہ جالوت نے حملہ کر دیا تو بہت سے لوگوں کو قتل کیا اور بہت سے لوگوں کو غلام بنا کر اپنا قیدی بنا لیا بنی اسرائیل ذلت و رسوائی کی زندگی گزار رہے تھے ان کے خاندان میں نبوّت کا کوئی فرد زندہ نہ تھاصرف ایک حاملہ خاتون جس کا تعلق ہارون علیہ السلام کے خاندان سے تعلق تھا اللہ تعالی نے اسے ایک بیٹا عطا کیا جس کا نام شموئیل علیہ السلام تھا جب بڑے ہوئے تو والدہ نے اسے ایک بزرگ کے ہاں علم حاصل کرنے کے لیے بھیجا جب وہ ایک بڑے عالم بن گئے تو اللہ تعالی نے انہیں نبوت سے سرفراز کیا انہوں نے بنی اسرائیل کے سامنے درس اور تبلیغ شروع کی اسرائیل کے لیے آپ علیہ السلام کی شخصیت کسی نعمت سے کم نہ تھی ایک دن اسرائیل کےچند بزرگ آپ علیہ السلام کے پاس آئے اور کہا کہ ہم پر ایک بادشاہ مقرر کر دے تا کہ ہم اللہ کی راہ میں جہاد کرے آپ علیہ السلام نے کہا کہ اگر آپ لوگوں نے بادشاہ سے انکار کر دیا تو جس پر بزرگوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہوگا ہم اللہ کی راہ میں ڈٹ کر مقابلہ کریں گے تو شمویل علیہ السلام نے اللہ سے دعا کی تو اللہ نے آپ علیہ السلام کو وحی کے ذریعے مطلع کر دیا کے ہم نے طالوت کو ان کا بادشاہ مقرر کر دیا طالوت ایک غریب آدمی تھا اور چمڑا بنانے کا کام کرتا تھا طالوت نے جابر بادشاہ جالوت سے جنگ کا اعلان کیا جب بنی اسرائیل کا لشکر نہر اردن پر پہنچا تو طالوت نے ان سے کہا کہ اللہ اس نہر سے تمہاری آزمائش کرنے والاہے کہ جو شخص سیراب ہو کر پانی پئے گا وہ میری جماعت میں سے نہیں ہوگا اور جو صرف ایک چلو بھر کر پی لے تو ٹھیک ہے لیکن چند افراد کے علاوہ سب پانی سے خوب سیر ہوگئے اور کہا کہ آج ہم جالوت سے مقابلہ نہیں کر سکتے اور سوائے چند سو افراد کے باقی طالوت سے الگ ہوگئے ان لوگوں نے اللہ سے دعا کی کہ ہمیں فتح عطا فرمائے اللہ نے دعا قبول فرمائی داؤد علیہ السلام اس وقت طالوت کے فوج میں سپاہی تھے اس نے غلیل کے پتھر سے جالوت کو قتل کر دیا بادشاہ کے قتل ہوتے ہی اس کی تمام فوج بھاگ نکلی اور اس طرح طالوت کو فتح حاصل ہوئی۔