ارناب گوسوامی کی لیک وٹس ایپ چیٹ نے پلوامہ ڈرامے اور بالاکوٹ سٹرائیک کا بھانڈا پھوڑ دیا

In بریکنگ نیوز
January 17, 2021

ارناب گوسوامی جو انڈین ری پبلک ٹی وی کے اینکر ہیں اور پاکستان کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلانا اور میڈیا میں بھارت کو سپر پاور بنانے کے حوالے سے کافی مشہور ہیں اور مودی کے پالتو صحافیوں میں موصوف سب پر سبقت رکھتے ہیں اور مودی کے بھگتوں کے ہیرو ہیں

قدرت کا ایک اصول ہے کہ اگر آپ ناحق پر ہیں تو یہ بات طے ہے کہ دنیا کے سامنے ذلیل ہونا آپ کے مقدر میں ہے اور ایسا کچھ اس ارناب گوسوامی کے ساتھ بھی ہوا ہے۔ممبئی پولیس نے ارناب گوسوامی کا وٹس ایپ چیٹ کا سارا ڈیٹا نکلوا کر اس میڈیا میں وائرل کردیا یہ ڈیٹا اتنا زیادہ تھا کہ 500 صفحات پر اس کا پرنٹ نکلا

انڈین آرمی جو اس وقت مودی کی لونڈی بن چکی ہے اس نے مودی کو الیکشن جتوانے کے لیے اپنی فوج پر حملے کا منصوبہ بنایا اور ارناب گوسوامی کا انڈین میڈیا میں سے انتخاب کیا گیا اور ارناب گوسوامی کو اس علاقے میں حملے سے پہلے پہنچا دیا گیا تاکہ موصوف ایک تو ٹی آر پی لے کر اپنے چینل کی ریٹنگ لے سکیں اور دوسرا اس کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کے لیے ایک بیانیہ بنایا جائے تاکہ جھوٹی سرجیکل سٹرائیک کا جواز تلاش کیا جاسکے اور موصوف نے اپنا کردار خوب ادا کیا اور جب انڈین آرمی نے اپنے 40 بکروں کی بلی چڑھادی اور ہر چیز منصوبے کے تحت ہوگئی تو موصوف نے جشن منانے کے طرز کے مسیجز کئے تاکہ سب سے پہلے اپنے آقاؤں کو خوش خبری دی جائے کہ بھگوان کو بلیدان چڑھا دیا گیا ہے اور پورے 40بکروں کا بلیدان دیا ہے اس سے آپ سمجھ سکتے کہ مودی کس لیول تک طاقتور ہوچکا ہے اور انڈین آرمی اس کے لیے ناگن دیوی بن چکی ہے جو مودی کے سیاسی فائدے کے لیے اپنے 40 سپاہی ہی کھا گئی۔اور دوسرا یہ ارناب گوسوامی کس قدر گرا ہوا شخص ہے جو اپنے محافظوں کے مرنے پر جشن منا رہا تھا
بالاکوٹ سٹرائیک سے 3 دن قبل اس کو سٹرائیک کے بارے میں پتا تھا اور ایک دوست کو اس نے بتایا کہ کچھ بہت بڑا ہونے والا ہے دوست نے کہا کیا کوئی داؤد ابرہیم کے حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے جس پر اس نے کشمیر میں بہت بڑا کچھ ہونے والے کے بارے میں بتایا جو مودی کی مقبولیت کو آسمان پر پہنچا دے گا مگر حقیقت میں ان کے دو طیارے آسمان سے زمین پر آگرے اور ابھیندن والا معاملہ ہوگیا۔اس سے مودی اور انڈین ائیر فورس دنیا کے سامنے تو ذلیل ہو گئی پر مودی کے پالتو صحافیوں نے میڈیا میں انڈیا کی جیت دکھلائی اور مودی الیکشن جیت آگیا اور انڈیا کی عوام آج بھی سچائی سے کوسوں دور ہے اور شاید تاریخ کے اس بڑے سکینڈل کے بعد بھی عوام مودی کے ہاتھوں بیوقوف بنتی رہے گی ۔
وٹس ایپ ڈیٹا نے نہ صرف ارناب گوسوامی کو ذلیل وخوار کردیا بلکہ مودی کے پلوامہ ڈرامے کو بھی دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا۔ 500 صفحات کے اس وٹس ایپ لیک سکینڈل میں ٹی آر پیز کے لیے کسطرح ارناب گوسوامی بی جے پی کے آٹی سیل سے مدد لیتا رہا اور تیسرا بڑا انکشاف گنگنا رناوت کے حوالے سے انکشاف تھا کہ وہ ہریتک روشن پر کس قدر آج بھی فدا ہیں حالانکہ ان کے اور ھریتک روشن کے درمیان لڑائی میڈیا کی زینت بن چکی اور بپلک میں ایک دوسرے کے خلاف باتیں بھی کرچکے مگر اس کے باوجود بھی گنگنا کا دل ہے کہ مانتا ہی نہیں ہے