خبردار آپکی موت بھی ہوسکتی ہے۔ جانیئے کہ آپکی کون سی عادات سےالسر کا خطرہ بڑھاتی ہیں اور اسے بغیر ڈاکٹر کے اپنے گھر پر کیسے ختم کیا جائے۔

In عوام کی آواز
January 21, 2021

کیا آپکو پتا ہے کہ السر ہوتا کیا ہے؟

السر ہمارے جسم کے کسی عضو میں زخم پڑ جانے کو کہتے ہیں اور معدے میں زخم ہونے کی صورت میں اسے السر کہتے ہیں۔

کیا آپکو پتا ہے کہ ہمارے معدے کو السر کیوں ہوتا ہے؟
ہمارےمعدے سے گیسٹرک جوس خارج ہوتا ہے جس میں قدرتی طور پیر تیزاب اور پیپسن ہوتے ہیں۔ یہ ہمارے معدے کی خوراک کے ہضم ہونے میں مدد دیتے ہیں۔ کبھی کبھی کچھ وجوہات کی بناء پر ہمارے معدے میں موجودتیزاب اور پیپسین زیادہ مقدار میں خارج ہوتے ہیں اور خوراک کو ہضم کرنے کی بجائے ہمارےمعدے کو ہضم کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ اس طرح تیزاب اور پیپسین معدے کے حفاظتی غلاف کو ختم کر دیتے ہیں جس کی وجہ سےمعدے میں تیزابیت ذیادہ ہو جاتی ہے۔ اور معدے میں شدید دردہوتا ہے

کیا آپکوپتہ ہے کہ السر کیوں ہوتا ہے؟
سب سے بڑی وجہ ایک جراثیم ہے جسے ایچ پائیلوری کے نام سے ہم جانتے ہیں ۔ یہ ہمارے معدے میں موجود بیکٹیریا ہوتا ہے جو پچاس فیصد لوگوں میں موجود ہوتا ہے اورمعدے میں موجود تیزاب کے ساتھ مل کر غلاف کو کمزور کرتا ہے۔جس سے پھر ہمیں تکلیف ہوتی ہے۔

ہماری کون سی عادات السر کا رسک بڑھاتی ہیں؟
تین چیزیں ذہن نشین کرے۔ جلدی ،پریشانی ، اور چٹ پٹے کھانے ، السر کا سبب بننے میں سب سے اہم کردار ادا کرتے ہے۔ کھانے میں بے اعتدالی، بے ہنگم طریقے سے کھانا کھانا، چٹخارے کی خاطر ہر قسم کی اشیاء پر منہ مارتے رہنا اور چٹ پٹی کھانو ں سے اس کا رسک بڑھاتا ہے۔

آجکل اس دور میں انسان ذہنی دباو، پریشانی و فکر میں مبتلا ہے سو ذہنی تناؤ، پریشانی و فکر، اور ڈپریشن ہماری معدے کے السر کی بڑی وجوہات میں شامل ہیں۔ یاد رہے کہ معدے کا السر ان لوگوں میں بھی زیادہ ہوتا ہے جن کےماں باپ میں یہ بیماری پائی جاتی ہے۔یہ بیماری وقت کے ساتھ بڑھتا چلا جاتا ہے

کیا آپ کوالسر کی ان علامات کا پتا ہے؟
اس میں سب سے پہلی، عام اور اہم ترین علامت ہے پیٹ میں درد۔ یہ درد کھانے کی جگہ ہوتا ہے اور وقفے وقفے سے ہوتا ہے۔ذیادہ ترمعدے کے السر کا دردجسم کے ناف کے عین اوپر سینے سے نیچے ہوتا ہے۔ عموماً دبانے سے درد میں اور ذیادہ اضافہ ہوتا ہے۔ زیادہ تر یہ کھانے کے آدھ گھنٹہ بعد ہوتا ہے لیکن جب ہم کھانا کھا لیتے ہے تو اس سے اسکی شدت میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ لہذٰا بہتر ہے کہ اس بیماری کا جلد علاج کیا جائے اور اسکو معمولی بیماری نہ سمجھا جائے۔اور وقت پر علاج کیا جائے۔

/ Published posts: 20

سلام میں ہشام یہاں آپ کی خدمت میں حاضر ہوں۔میں یہاں روزانہ کی بنیاد پر اہم آرٹیکل لکھونگا۔جو کہ آپ کے انتہائی کام آیئنگے۔شکریہ

Facebook