خیبرپختونخوا میں این ٹی ایس کے ذریعے سرکاری اساتذہ کی بھرتی اور سوشل نیٹ ورکس پر ہونے والی بحث

In دیس پردیس کی خبریں
January 26, 2021

خیبرپختونخوا میں این ٹی ایس کے ذریعے سرکاری اساتذہ کی بھرتی سے سوشل نیٹورک پر ایک طرح کی بے چینی پائی جاتی پے۔
اس حوالے سے کئی لوگوں نے سوشل نیٹ ورکس پر پوسٹ کی ہیں۔ جس میں کچھ طنز ومزاح سے بھرپور پے جبکہ دوسری طرف لوگ اس میں ٹیسٹ وقت سے پہلے لیک ہونے اور یہاں تک کہ کچھ حل شدہ مواد دیکھایا جا رہا ہے۔
خیبرپختونخوا میں این ٹی ایس کے ذریعے سرکاری اساتذہ کی بھرتی اور سوشل نیٹ ورکس پر ہونے بھرتی برسر اقتدار پارٹی کے لئے ایک چلینج سے کم نہیں کیونکہ مذکورہ پارٹی کو انصاف اور یکساں مواقعوں کی فراہمی کی بنا پر ووٹ دیا گیا تھا۔
اس سلسلے میں تاحال جو پیش رفت ہوئی ہے وہ یہ ہے کہ صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان نے اپنے ٹویٹر اور فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے عوام کو مطلع کیا ہے کہ انہوں نے متعلقہ این ٹی ایس سٹاف کو اپنے دفتر بلا لیا ہے تاکہ ان سے اس بابت باز پرست ہو۔

/ Published posts: 2

Life Is Too Short Even To Full Smile