سندھی بریانی۔۔۔

In خواتین
January 28, 2021

پوسٹ 2۔۔ سندھی بریانی۔۔۔
اجزاء۔
بناسپتی چاول ایک کلو
بکرے کا گوشت ایک کلو
دہی ایک پیالی
پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ۔
پسا ہوا دھنیا دو کھانے کے چمچ
ادرک لہسن ایک کھانے کا چمچ
ملاجلا گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ پسا ہوا ۔
نمک حسب ضرورت
آلو بخارے آدھا پاؤ ایک پیالی گرم پانی میں بھگو دیں ۔
پودینہ ایک گٹھی
ہری مرچیں 5 عدد
لیموں چار عدد
کری پتہ دو عدد
آلو آدھا کلو
ٹماٹر پانچ عدد
زردے کا رنگ چوتھائی چائے کا چمچ ۔
دودھ آدھی پیالی۔
پیاز چار عدد
کوکنگ آئل کھانے پکانے والے چمچ ۔
ترکیب۔
سب سے پہلے ایک دیگچی میں کوکنگ آئل ڈال کر پیاز کو براؤن کریں۔جب پیاز براؤن ہو جائیں تو آدھے نکال کر اخبار پر پھیلا دیں۔آدھی پیاز میں دہی گوشت اور تمام مصالحے ڈال دیں ۔جب گوشت کا پانی سوکھ جائے تو ا ور گوشت گل جائے۔تو بیچ میں آلو بخارے ڈال دیں ۔ساتھ میں آلو ٹماٹر اور ہری مرچیں بھی ڈال دیں ۔اور اچھی طرح سے بھون کر اتار لیں۔ایک بڑی دیگچی میں چاول بوائے ہونے کے لیے رکھ دیں۔چاول کے پانی میں تھوڑا سا پودینہ ثابت گرم مصالحہ اور دو تین ہری مرچیں ڈال دیں۔جب چاول دوکنی ہو جائے تو چھلنی میں چھان لیں ۔پھر اسی دیکچی میں باری باری گوشت اور چاول کی تہہ لگا دیں ۔اوپر تلی ہوئی پیاز اور گرم دودھ میں زردے کا رنگ ملاکر ڈال دیں۔لیموں کا عرق چھڑنک دیں ۔توے کے اوپر تیز آنچ پر دم پر رکھ دیں۔جب چاولوں کے اوپر بھاپ بن جائے تو آنچ ہلکی کر دیں۔پندرہ منٹ بعد اتار لیں۔گرم گرم خوشبودار بریانی تیار ہے۔شکریہ ۔