376 views 0 secs 0 comments

جوان مرد کون

In اسلام
January 29, 2021

ابوالحسن خرقانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ صوم و صلوٰۃ کے پابند تو بہت ہوتے ہیں مگر جو ان مرد وہی ہے جو ساٹھ سالہ زندگی اس گزار دے کہ اس کے اعمال نامہ میں کچھ درج نہ کیا جائے

اور اس مرتبہ کہ بعد بھی خدا سے نادم رہتے ہوئے عجز سے کام لے فرمایا کہ بنی اسرائیل میں دو افراد ایسے تھے جن میں سے ایک مسلسل ایک سال تک سجدے میں پڑھا رہتا تھا اور دوسرا دو سال تک سجدے میں رہتا لیکن امت محمدی کی ایک لمحہ کی فکر ومشاہدہ ان دونوں کی سال دو سال کی عبادت سے کہیں زائد ہے پھر فرمایا جب تم اپنے قلب کو موج کی دریا کی طرح پانے لگو گے تو اس میں سے ایک آگ نمودار ہوگی اور جب تم خود کو اس میں جھونک کر راکھ بن جاؤ گے

تو تمھاری راکھ سے ایک درخت نکلے گا اور اس میں پھلوں کی بجائے ثمر بقا نکلے گا اور اس کو کھاتے ہی تم واحدانیت میں فنا ہو جاؤ گے