سچا پیر اور جھوٹا پیر

سچا پیر اور جھوٹا پیر
نوٹ: تحریر اچھی لگے تو اپنے فیس بک پیچ پر شیئر کر کے اپنی محبت کا اظہار کیجیئے گا۔ شکریہ!
السلام علیکم ورحمۃاللہ !
معزز ناظرین و قارئین اللہ تبارک و تعالیٰ سے امیدِ واثق ہے کہ آپ سب خیریت سے ہونگے۔ آج کی میری تحریر بہت اہمیت کی حامل ہے۔ آپ سے صرف اتنی گذارش ہے کہ تحریر کو مکمل پڑھا کریں تاکہ جو بات سمجھائی جارہی ہے اس بات کی گہرائی تک آپ اس بات کو سمجھ سکیں۔
جی معزز قارئین، آپ نے بھی یہ بات نوٹ کی ہوگی کہ آج کے دور میں پیر صاحبان کی تعداد کچھ حد سے تجاوز کرتی جارہی ہے۔ اس کی وجہ کیا ہے اس بات پر میں کچھ دیر میں بات کروں گا مگر پہلے آپ کو سچے اور جھوٹے پیر میں فرق واضح کرتا چلوں جو کہ میرا آج کا اصل مقصد ہے۔
میں آپ کوایک ایسے آلہ یا فارمولا بتانے جا رہا ہوں جو اصل اور نقل میں واضح فرق بتا دے گا۔

اصلی پیر اور نقلی پیر الگ الگ کرنے کا فارمولا:
فارمولا بتانے سے پہلے بتادوں کہ یہ فارمولا میرا نہیں بلکہ پیران ِ پیر حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ صاحب کا بتایا ہوا فارمولا ہے۔ میری بات پر شاید کسی شخص کو اعتراض ہوتا مگر ان حضرت کو کوئی نہیں جھٹلا سکے گا کیوں کہ ان کو کون نہیں جانتا ؟ جو ماں اور باپ دونوں کی طرف سے سید ہیں ایک طرف سے حضرت حسن بن علی رضی اللہ تعالیٰ سے تعلق جڑتا ہے تو دوسری طرف حضرت حسین بن علی رضی اللہ تعالیٰ سے نسبت بنتی ہے۔
آپ ؒ کا فرمان ہے کہ اگر تم کسی کو ہوا میں اُڑتا ہوا بھی دیکھ لو اور اس میں کوئی شریعت محمدؐ کی کمی کوتاہی بھی نظر آرہی ہو تو وہ بندہ جادوگر تو ہو سکتا ہے مگر اللہ کا ولی (پیر) نہیں ہوسکتا۔
بس یہی قول ہی کافی ہے آج کل کے پیر صاحبان کیلئے کہ کون اللہ کا ولی/پیر ہے اور کون شیطان کا پوجاری؟

اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کریں:
اس طرح کے نقلی پیروں سے خدارا اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کریں کیوں کہ یہ صرف دو چیزوں کے دشمن ہوتے ہیں۔
پہلا پیسہ کے دشمن ہوتے ہیں کسی بہانے سے آپ سے پیسے لوٹتے رہتے ہیں ۔ اکثر لوگ یہ بات کہتے ہوئے سنائی دیں گے کہ وہ تو بالکل پیسے نہیں مانگتے۔۔۔ مگر وہ کسی چیز کے بہانے سےکہ زعفران ، عنبر یا فلاں چیز سے آپ کا تعویز لکھنا ہے یا عمل کرنا ہے کےلیے اتنا خرچہ لگے گا بس آپ وہی چیزیں لا دیں یا پھر ہمیں پیسے دے دیں۔ ہم کرلیں گے۔
بندہ سوچتا ہے کہ ہمیں اصل چیز نہیں ملی تو پھر نقصان اٹھانا پڑے گا اسی لیے اکثر لوگ پیسے ہی دے دیتے ہیں۔ اور اگر آپ چیزیں بھی لے کر دے دیں تو وہ ہزاروں روپے کی مہنگی چیزیں ہوتی ہیں جو وہ دوسروں کو چپکا کر ان سے پیسہ لے لیتے ہیں۔ اسی لیے ان سے دور رہیں اور اپنی ذات کو خدا اور رسولﷺ اور قرآن مجید سے جوڑیں آپ کی ہر مشکل حل ہوجائے گی۔ اور اصلی پیروں کی عزت ضرور کریں انکا ادب بھی کریں اور ان سے تعلق و نسبت بھی رکھیں وہ آپ کے ایمان کے محافظ ہوتے ہیں اور ہر لحاظ سے آپ کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔

دوسرا یہ (نقلی پیر) عزت کے دشمن ہوتے ہیں:
اگر ان لوگوں کو موقع مل جائے تو یہ لوگ آپ کی عزت کو بھی نہیں چھوڑتے ۔ اسی لیے بالکل بھی ان پاکھنڈیوں پر بھروسہ نہ کریں اور اپنی عزت کےلیے ان پر ذرا بھر بھی بھروسہ نہ کریں۔ یہ موقع ملتے ہی موقع اور بھروسہ دونوں کا فائدہ اٹھا لیتے ہیں۔ کچھ لوگ بے عزتی کے ڈر سے خاموشی اختیار کر لیتے ہیں اور کچھ اگر آواز بھی اٹھاتے ہیں تو کیا فائدہ تب تک یہ لوگ اپنے مقصد میں کامیاب ہو چکے ہوتےہیں۔

اللہ کے نیک اور برگزیدہ بندے کو دیکھ کر اللہ کی یاد آتی ہے اور وہ شریعت محمدیﷺ کے ہر لحاظ سے پابند و محافظ ہوتےہیں۔ نہ کے حیلے بہانے سے عزر پیش کرتے ہوئے یا اپنی کوئی جھوٹی کرامت بیان کرتے ہوئے شریعت کی دھجیاں نہیں اڑاتے۔
محتاط رہیں اور خودکو اللہ رسولﷺ کی ذات سے جوڑنے کی کوشش کریں نہ کہ کسی شارٹ کٹ کے ذریعے اللہ آپ کو اپنی رحمت سے نہیں نوازنے والا۔

تحریر اچھی لگے تو کومنٹس میں اپنی آراء کا اظہار ضرور فرمایا کیجیئے۔
نیز میرے چینل کلاتی میڈیم کو سبسکرائب ضرور کریں۔ میں بڑی محنت ومحبت کے ساتھ آپ دوستوں کے لیے اچھی اچھی وڈیوز بناتا رہتا ہوں۔ وڈیوز اچھی لگیں تو اپنے پیاروں سے بھی ضرور شیئر کریں۔ شکریہ و السلام!

/ Published posts: 16

میرا نام احمد حسن ہے اور میرا تعلق مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے ایک چھوٹے شہر دائرہ دین پناہ سے ہے۔ مجھے نئی چیزین سیکھنے اور سکھانے کا بہت شوق ہے۔

Facebook