نیوزفلیکس نے اپنے وعدے کو سچ کر دکھایا،اب خواب بنیں گے حقیقت ۔۔۔۔

In شوبز
December 21, 2020

نیو ز فلیکس ویب سائٹ کروڑوں لوگوں کو روزگار کی سہولت مہیا کرنے جا رہی ہے-نیو زفلیکس ویب سائٹ کروڑوں لوگوں کو روزگار کی سہولت مہیا کرنے جا رہی ہے. جس سے آپ کسی بھی وقت کہیں سے بھی بیٹھے بیٹھے پیسے کما سکتے ہیں. یہ ایک ایسی سائیٹ ہے جو کہ بغیر کسی سرمایہ کاری کے آپ کو روزگار کمانے کی سہولت مہیا کرتی ہے۔

بے روزگاری پاکستان کا بہت بڑا مسئلہ

 چونکہ ہم سب جانتے ہیں کہ پاکستان میں دن بدن بے روزگاری بڑھتی جا رہی ہے۔ نہ صرف دیہاتی علاقوں میں بلکہ شہری علاقوں میں بھی بے روزگاری کا مسئلہ بہت پھلتا پھولتا جا رہا ہے۔ پاکستان کی نوجوان نسل اس بے روزگاری کی گرفت میں بہت تیزی سے آرہی ہے۔ ہر سال پاکستان کی اعلی یونیورسٹیوں سے لاکھوں گریجویٹس تیار ہو رہے ہیں۔ لیکن یہی گریجویٹس بے روزگار پھرتے ہیں اور اچھی جاب نہیں ملتی۔

 پاکستان میں بے روزگاری کی شرح تقریبا 5.7 فیصد تک ہو چکی ہے۔ یہ نوجوان نسل کو آگے بڑھنے سے روک رہی ہے۔ ہر پڑھا لکھا انسان چاہتا ہے کہ وہ خود سے کمائے اور اپنی ضروریات زندگی کو پورا کر سکے۔ لیکن بدقسمتی سے آج کل پاکستان میں نوکری حاصل کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہوتا جا رہا ہے۔

 بے روزگاری کی وجوہات

اگر ہم یہ امید لگائیں کہ آئندہ سالوں میں بے روزگاری پر قابو پا لیا جائے گا تو یہ بھی صرف خود کو تسلی دینے والی ہی بات ہوگی۔ کیونکہ پاکستان میں آبادی پر بالکل قابو نہیں پایا جا سک رہا۔ آبادی میں میں دن بدن بہت تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ پاکستان کی معیشت بھی بری طرح سے متاثر ہو رہی ہے۔ لیکن بدقسمتی سے اب تک اس بحران سے نجات نہیں پائی جا سک رہی۔ اسی لیے دن بدن مہنگائی میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ غریب انسان غریب سے غریب تر ہوتا جا رہا ہے۔

نیوز فلیکس کروڑوں لوگوں کا روزگار

 لوگوں کی انہی پریشانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نیوز فلیکس نے یہ ٹھان لی ہے کہ کروڑوں لوگوں کو روزگار مہیا کیا جائے۔ جس سے تمام لوگ نہ صرف روزگار حاصل کر سکیں گے بلکہ اپنی ضروریات زندگی کو بھی بہترین طریقے سے پورا کر سکیں۔

 اس کے علاوہ یہ سائیٹ آپ کو بہت سی سہولیات بھی مہیا کرتی ہے۔ جیسا کہ وقت کی کوئی پابندی نہیں ہے۔ آپ کسی بھی وقت کام کر سکتے ہیں چاہے دن ہو یا رات۔
اگر آپ کوئی پرائیویٹ جاب بھی کر رہے ہیں تب بھی کوئی مسئلہ نہیں۔ آپ آفس میں ہی فارغ وقت میں کام کر سکتے ہیں۔ اور آپ گھر کے خوشگوار ماحول میں بھی بیٹھ کر آرام سے کام کر سکتے ہیں۔

اردو زبان کو فروغ

 کیونکہ پاکستان کی قومی زبان اردو ہے اور تقریبا تمام ہی لوگ اردو کو پڑھنا لکھنا اور سمجھنا جانتے ہیں۔ لہذا تمام پاکستانیوں کی سہولت کے لیے یہ ویب سائیٹ بنائی گئی ہے۔ جہاں پر آپ لوگ باآسانی اپنی قومی زبان اردو میں بلاگ لکھ سکتے ہیں۔ جس کو آسانی سے پڑھا اور سمجھا جا سکتا ہے۔

 بلاگ لکھ کر کمائیں

 نیوزفلیکس آپ کو یہ سہولت دیتی ہے کہ آپ اردو میں مختلف عنوانات پر بلاگ لکھیں۔ مثلا اہم خبریں، صحت، سیاسی تبصرہ، سوشل نیوز، فیشن وغیرہ۔ اس میں سے کسی ایک عنوان پر آپ بلاگ لکھ کرنیوزفلیکس پر جمع کروایں۔ نیوزفلیکس نے ایک ٹیم مقرر کی ہے جو کہ آپ کے بلاگ کا اچھی طرح سے جانچ کرے گی۔ کوئی غلطی ہونے کی صورت میں آپ کو دو مواقع دیے جائیں گے کہ اپنی غلطی کو درست کر کے واپس جمع کروائیں۔

 بلاگ سے آپ کتنا کما سکتے ہیں؟

 جب آپ نیوز فلیکس پر اپنا بلاگ پبلش کروائیں گے اس سے حاصل ہونے والی رقم کا 80 فیصد حصہ آپ کو دیا جائے گا۔ نیو فلیکس ایسی سائیٹ ہے جو کہ آپ کو 80فیصد رقم دے گی کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ آپ کی محنت کا زیادہ سے زیادہ حصہ آپ کو دیا جائے اور آپ زیادہ سے زیادہ کمائیں اوراپنی زندگی کو بہتر بنا سکیں۔

/ Published posts: 3255

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram