گرمیوں میں میک اپ کے لیے اچھی بیس بنانے کا طریقہ

گرمیوں میں میک اپ کے لیے اچھی بیس بنانے کا طریقہ

گرمیوں میں پسینہ آنے کی وجہ سے بیس جلدی خراب ہو جاتی ہے اس مسئلہ کے حل کے لیے آج آپ کو بہت ہی آسان اور بہت ہی چھوٹا سا ٹوٹکا بتاتی ہوں _

سب سے پہلے آپ نے ململ کے کپڑے کا ایک ٹکڑا لے لینا ہے اور اس میں برف کا ایک چھوٹا سا پیس رکھ دینا ہے اس کے بعد آپ نے اس کو چاروں کونوں سے پکڑ لینا ہے بل دینے کے بعد چہرے پر پانچ سے دس منٹ تک اس برف سے چہرے پر مساج کرنا ہے _اچھی طرح مساج کرنے کے بعد اب آپ اچھے طریقے سے جو بھی چاہیں اپنی مرضی سے بیس بنا سکتی ہیں چہرے پہ پسینہ اورچکنائی بالکل بھی نہیں آئے گا یہ نسخہ خاص طور پر چکنی سکن والوں کے لئے بہت ہی بیسٹ ہے _

دوسرا ٹوٹکا یہ ہے کہ آپ آٹے کی بھوسی میں گلاب کا عرق شامل کر کے اس کو چہرے پر پانچ منٹ کے لیے لیپ کر لیں اور خشک ہونے دیں اس کو بعد میں ٹھنڈے پانی سے دھونے سے چہرہ دھونے کے بعد میک اپ کریں تو انشاءاللہ وہ بھی خراب نہیں ہوگا _