مجھے تم سے محبت ہے

In خواتین
June 01, 2021
مجھے تم سے محبت ہے

مجھے تم سے محبت ہے
کیا آپ جانتے ہیں آج کل سب سے زیادہ بولا جانے والا جملہ کون سا ہے ؟میں بتاتی ہوں آجکل سب سے زیادہ بولا جانے والا جملہ ہے ” مجھے تم سے محبت ہے”- کیا آپ یہ جملہ سن کر بتا سکتے ہیں کہ اس جملے میں کتنی سچائی ہوگی.

نہیں نا——؟؟؟ کیونکہ محبت جملوں میں نہیں ہوتی جذبوں میں ہوتی ہے احساس میں ہوتی ہے سچائی میں ہوتی ہے-ضروری نہیں بار بار یہ جملہ بول کر ہی محبت جتائی جائے اگر آپ کا ساتھی آپ کا خیال رکھتا ہے، آپ کا احساس کرتا ہے آپ کی چھوٹی چھوٹی ضرورتوں کو ٹائم پر پورا کرتا ہے. تو آپ کو اس بات پر یقین کر لینا چاہیے .کہ وہ آپ سے بے انتہا محبت کرتا ہے .اور یہی محبت سچی محبت ہے. اور آپ کو بھی بالکل اسی طرح محبت لوٹانی چاہیے.