ذہنی طور پر کمزور طلباء کے لیے عظیم تحفہ

In اسلام
July 15, 2021
ذہنی طور پر کمزور طلباء کے لیے عظیم تحفہ

ذہنی طور پر کمزور طلباء کے لیے عظیم تحفہ

ویسے تو یہ وظیفہ فقط حفاظ کرام کے لیے حدیث کی کتابوں میں آیا ھے۔ لیکن صوفیائے کرام اور علمائے کرام نے دیگر طلباء مثلاً سکول،کالج اور یونیورسٹی کے طلباء وطالبات کو بھی کرنے کی اجازت دی ہے۔

اگر کوئی قرآن پاک حفظ کرنا چاہے یا اسے دیگر سکول،کالج یا یونیورسٹی کی کتابوں کے اسباق نہ یاد ہوتے ہوں تو اسے چاہیے جمعہ کی رات کو اگر اخیر رات میں اٹھ سکے تو اس وقت اٹھے۔ کیوں کہ اس وقت فرشتے حاضر رہتے ہیں اور اس میں دعا قبول ہوتی ہے۔ اور اگر اس وقت نہ اٹھ سکے تو آدھی رات کو اٹھے اور اگر اس وقت بھی نہ اٹھ سکے تو اول رات میں چار رکعت نماز نفل اِس طرح ادا کرے۔

پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ اور سورہ یٰسین دوسری رکعت میں سورہ فاتحہ اور سورہ حمٰ الدخان اور تیسری رکعت میں سورہ فاتحہ اور سورۃ آلم سجدہ اور چوتھی رکعت میں سورہ فاتحہ اور سورہ ملک پڑھے۔ پھر جب التحیات سے فارغ ہو جائے تو اللہ تعالی کی حمد و ثنا خوب بیان کرے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اچھی طرح درود بھیجے تو اور دیگر تمام انبیاء کرام پر درود بھیجے اور تمام مومن مردوں،عورتوں اور ان لوگوں کے لیے جو ایمان کے ساتھ اس دنیا سے رخصت ہوگئے ہیں ان کے لئے دعائے مغفرت کرے۔

:نوٹ
اگر کسی کو مذکورہ بالا صورتیں زبانی یاد نہ ہوں۔تو وہ چار رکعت نفل پڑھنے سے پہلے قرآن مجید سے دیکھ کر پڑھ لے اور بعد میں چار رکعت نفل میں کوئی بھی اپنی  مرضی کے مطابق صورہ فاتحہ کے بعد تین آیات یا کوئی چھوٹی سورت پڑھ کر اپنے نوافل مکمل کرے اور پھر اس کے بعد بتائی گئی ترتیب کے مطابق عمل کرے۔

:اس کے بعد یہ درجہ ذیل دعا پڑھے

 اَللّٰهُمَّ ارْحَمْنِىْ بِتَرْكِ الْمَعَاصِىْ اَبدًا مَّا اَبْقَيْتَنِىْ وَارْحَمْنِىْ اَنْ اَتَكَلَّفَ ماَلاَ يَعْنِيْنِىْ وَارْزُقْنِىْ حُسْنَ النَّظْرِ فِيْمَا يُرْضِيْكَ عَنِّىْ اَللّٰهُمَّ بَدِيعُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ذَالْجَلاَلِ وَالْاِكْرَامِ وَالْعِزَّةِالَّتِیْ لاَ تُرَامُ اَسْئَلْكَ يَااَللّٰهُ يَا رَحْمٰنُ بِجَلاَلِكَ وَنُوْرِكَ وَجِهِكَ اَنْ تُلْزِمُ قَلْبِىْ حِفْظَ كِتاَبَكَ كَماَ عَلَّمْتَنِیْ وَارْزُقْنِىْ اَنْ اَتْلُوْهُ عَلَى النَّحْوِ اَلَّذِى يُرْضِيْكَ عَنِّىْ، اَللّٰهُمَّ بَدِيعُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ یاَذَالْجَلاَلِ وَالْاِكْرَامِ وَالْعِزَّةِالَّتِیْ لاَ تُرَامُ اَسْئَلْكَ يَااَللّٰهُ يَا رَحْمٰنُ بِجَلاَلِكَ وَنُوْرِكَ وَجِهِكَ اَنْ تُنَوِّرَ بِكَتاَبِكَ بَصَرِىْ وَاَنْ تُنْطِقُ بِه لِسَانِىْ وَاَنْ تُفَرَّجَ بِه عَنْ قَلْبِىْ وَاَنْ تَشْرَحَ بِه صَدْرِى وَاَنْ تَغْسِلَ بِه بَدَنِىْ فَاِنَّه لاَ يُعِيْنُنِىْ  عألَى الْحَقِّ غَيْرَكَ وَلاَ يُؤْتِيْهِ اِلاَّ اَنْتَ وَلاَحَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ اِلاَّ باِللّٰهِ الْعَلِىْ الْعَظِيم۔

جن کے لیے عربی میں دعا پڑھنا مشکل ہو وہ اس کا اردو ترجمہ پڑھ لیں۔
:دعا کا اردو ترجمہ

اے اللہ! مجھ پر رحم فرما جب تک تو مجھے زندہ رکھے ہمیشہ گناہوں سے بچنے اور غیر مفید باتیں چھوڑنے کی توفیق عطا فرما اور وہ بصیرت عطا فرما جس سے تو راضی ہو جائے۔اے اللہ! آسمانوں اور زمینوں کو بغیر نمونے کے پیدا کرنے والے، اے عظمت اور بزرگی والے اور اس غلبے کے مالک جس تک پہنچنے کا ارادہ نہیں کیا جا سکتا۔اے اللہ! اے رحم کرنے والےمیں تجھ سے تیری بزرگی اور تیری ذات کے نور کا واسطہ دے کرمانگتا ہوں کہ جس طرح تو نے مجھے قرآن مجید سکھایا (یا دیگر کتابیں اسکول کالج یونیورسٹی کی)اسی طرح مجھے اس حافظ بھی بنادے۔اور اور مجھے اس کی اچھے طریقے سے تلاوت کی توفیق عطا فرما کہ تو مجھ سے راضی ہو جائے۔اے آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے، اے بزرگی اور احترام اور ایسی عزت کے مالک جس کو حاصل کرنے کا ارادہ نہیں کیا جا سکتا۔اے اللہ! اے نہایت رحم فرمانے والے! میں تجھ سے تیری بزرگی اور تیری ذات کے نور کا واسطہ دے کر سوال کرتا ہوں کہ تو اپنی کتاب (کی برکت)سے میری آنکھوں کو روشن کر دے میری زبان کو اس کے پڑھنے میں چلا دے اور اس کی برکت سے میرے دل کو کشادہ کر دے، میرے سینے کھول دے۔اور میرے بدن کو گناہوں سے دھو دے تیرے سوا کوئی حق بات پر میری مدد نہیں کر سکتا،اور تو ہی یہ چیز عطا کرتا ہے اور برائیوں سے بچنے اور نیکی کرنے کی طاقت اللہ تعالی کی طرف سے ہے۔

 :نوٹ
اس عمل کو تین جمعہ یا پانچ جمعہ یاسات جمہ کرے۔

اللہ کے حکم سے اس کی دعا قبول کر لی جائے گی اور یاد رہے (یہ دعا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کو بتائی تھی، راوی حدیث حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ عمل بتا کر ارشاد فرمایا کہ قسم اس ذات کی جس نے مجھے حق دے کر بھیجا ہے یہ دعا کبھی بھی کسی مومن سے خطا نہ کرے گی(یعنی اس پر جو مومن بھی عمل کرے گا وہ ضرور انشاءاللہ کامیاب ہوگا)

:نوٹ

جو بچے چھوٹے ہیں، اور وہ یہ عمل نہ کر سکتے، تو ان کے والدین کو چاہیے عمل کر کے پانی دم کرکے بچوں کو پلا دیں انشاء اللہ اللہ کرم کرے گا۔

/ Published posts: 11

I am blog writer. I write Urdu blogs in different topics.