Read Durood Taj and Get the treasures of the world

In اسلام
February 13, 2022
Read Durood Taj and Get the treasures of the world

بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

میرے نہایت ہی واجب القدر,واجب الاحترام, ذی وقار دوستو اور بھائیو! جب رزق آتا ہے تو اپنےساتھ خوشیاں بھی لاتا ہے. روزی کی برکت سے گھر والوں کے چہروں پر سکون اور اطمینان ہوتا ہے. اللہ نہ کرے کبھی کسی کے ساتھ رزق کا مسئلہ ہو. ایسی صورت میں انسان کو اللہ پر بھروسہ رکھنا چاہیے. اللہ پاک بندے کو صبح بھوکا تو ضرور اٹھاتا ہے. مگر سلاتا نہیں ہے. وہ صاحب اقتدار ہے

یہاں سے ہمیں یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ اللہ پاک نے قرآن میں وعدہ فرما دیا ہے. کہ زمین کے اندر جتنے بھی چوپائے ہیں. ان کے رزق کا ذمہ میرے اوپر ہے. جب اللہ پاک اپنا کرم فرمانے کے لیے اپنی رحمت فرمانے کے لیے اس بات کو واضح کر دیا ہے. کہ آپ لوگوں کے رزق کا ذمہ مجھ پر ہے. تو پھرہمیں کوشش کرنی ہے. ہمیں رزق حلال کے لیے اپنے آپ کو مر مٹنے کے لیے بھی تیار کرنا ہے مگر شرط یہ ہے ہم اللہ پاک کی عبادت کے لیے بھی وقت نکالیں .ہم جب بھی اللہ پاک کی بارگاہ کے میں سوال کریں گے اللہ تعالیٰ اس کو قبول فرمائے گا

قرآن مجید فرقان حمید کا حکم ہے

اے میرے بندو اگر تم میرا شکر ادا کرتے ہوتو میں تم کو ضرور زیادہ دوں گا

آج ہم آپ کو ایک رزق میں اضافے کا خاص وظیفہ بتاتے ہیں کہ نماز فجر کے بعد صرف سات مرتبہ اس طرح درود تاج پڑھیں انشاء اللہ تعالی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کے صدقے سے رزق میں ایک اضافہ ہوگا اور رزق کی تنگی ختم ہو جائے گی اور اللہ پاک کے فضل اور کرم سے انشاءاللہ مالی پریشانی بیماریاں بھی ختم ہو جائیں گی.وظیفہ یہ ہے کہ

نماز فجر کے بعد روزانہ آپ صرف سات مرتبہ درود تاج پڑھیں اور پھر اللہ پاک سے دعا کریں

انشاءاللہ رزق کی تنگی کاخاتمہ ہوگا رزق میں بے پناہ اضافہ ہوگا. انشاءاللہ العزیز اللہ پاک اس سے مالی پریشانی کو بھی دور فرمائیں گے. اور بیماریوں کو بھی دور فرمائیں گے. اور اس کے لیے ایک خاص شرط ہے. کہ اس کے لیے پانچ وقت کی نماز کی پابندی بھی لازمی ہے ورنہ وظیفہ آپ کا اثر نہیں کرے گا. اور حسب توفیق جتنا ہو سکےاللہ کی بارگاہ کے میں مختلف چیزوں کا صدقہ دیتے رہیے گا.

وصلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

/ Published posts: 3255

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram