
وائرل نیوز
اوبر نے لاہور کے علاوہ پاکستان میں اپنا آپریشن بند کر دیا۔
اوبر نے لاہور کے علاوہ پاکستان میں اپنا آپریشن بند کر دیا۔ اوبر نے 5 بڑے شہروں میں خدمات بند کرنے کا فیصلہ کیا ہےجن میں بالترتیب کراچی، اسلام آباد، فیصل آباد، ملتان اور پشاور شامل ہیں۔
کمپنی کی جانب سے بیان دیا گیا تھا کہ ’’ہم نے کراچی، ملتان، فیصل آباد، پشاور اور اسلام آباد میں اوبر ایپ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘‘۔ تاہم، کمپنی نے کہا کہ اس کا دوسرا برانڈ کریم 5 بڑے شہروں میں اپنی خدمات جاری رکھے گا۔ اوبر سروسز لاہور میں چلائی جائیں گی۔
‘ہم نے 11 اکتوبر 2022 سے کراچی، اسلام آباد، فیصل آباد، ملتان اور پشاور میں اوبر سروسز کو مزید پیش نہ کرنے کا مشکل فیصلہ کیا ہے۔‘ کمپنی کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن۔