زمین ڈاٹ کام نے لاہور میں ایک اور کامیاب پی ایس ای کا انعقاد کیا، اوربڑے ہجوم کواپنی طرف کھینچ لیا۔

In بریکنگ نیوز
November 21, 2022
زمین ڈاٹ کام نے لاہور میں ایک اور کامیاب پی ایس ای کا انعقاد کیا، اوربڑے ہجوم کواپنی طرف کھینچ لیا۔

زمین ڈاٹ کام نے حال ہی میں لاہور میں ایک اور کامیاب پراپرٹی سیلز ایونٹ (پی ایس ای) کا انعقاد کیا۔ تقریب میں 45 سے زائد سرمایہ کاری کے منصوبے بھی پیش کیے گئے جن میں بیچ ریزورٹ بائی آئیکون، جناح اسکوائر رہائشی اپارٹمنٹس اور اربن پریمیم رہائش گاہیں شامل ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈسپلے پر موجود تمام پراجیکٹس کی مارکیٹنگ اور فروخت زمین ڈاٹ کام کے ذریعے کی جاتی ہے۔ مزید برآں، ایونٹ کو مزید منافع بخش بنانے کے لیے آن اسپاٹ بکنگ کے لیے خصوصی ڈیلز اور رعایتیں بھی پیش کی گئیں۔

اس عظیم الشان ایک روزہ پراپرٹی افیئر میں زمین ڈاٹ کام کے اعلیٰ عہدے دار موجود تھے، جن میں سینئر ڈائریکٹر سیلز (لاہور) چوہدری لئیق افتخار، ڈائریکٹرز پراجیکٹ سیلز باسل حفیظ، حافظ عثمان سرور، اور علی ریحان کے علاوہ دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز بھی موجود تھے۔ تقریب کے دوران ریزیڈنسی ون اور بی 45 پراجیکٹس کی افتتاحی تقریب بھی منعقد ہوئی۔

اس موقع پر زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز (لاہور) چوہدری لئیق افتخار نے کہا کہ زمین ڈاٹ کام نے پاکستان کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں پراپرٹی کے جدید رجحانات متعارف کرائے ہیں، جس کے نتیجے میں اس شعبے کی مجموعی ترقی ہوئی ہے۔

/ Published posts: 3251

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram