اسلام_دینِ حق

In اسلام
December 30, 2020

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم!
اللہ رب العزت کی تخلیق کردہ کائنات میں متعدد مذاہب اور عقائد سے تعلق رکھنے والے انسان پائے جاتے ہیں۔سوائے ملحدین(منکرینِ خدا) کے ہر مذہب سے تعلق رکھنے والا انسان کسی نہ کسی خاص عقیدے کا پکا ہوتا ہے۔اور تمام مذاہب میں جو بات مشترک ہےوہ یہ کہ ہر مذہب سے تعلق رکھنےوالاانسان اپنے ہی عقیدے کو بہتر اور اپنے ہم عقیدہ اور ہم مذہب لوگوں کو ہی بہتر سمجھتا ہے اور دوسرے کے عقیدے کو باطل سمجھتا ہے۔

یہ کسی بھی انسان کی غلطی نہیں بلکہ انسان کی فطرت ہے کہ وہ اپنے بڑوں کے نقش قدم پر چلتا آرہا ہے۔اب سوچنے کی بات یہ ہے کہ حق پر کون ہے؟کونسا دین خدا کا پسندیدہ ہے؟کونسے انسان خدا کے قریب ہیں؟بحیثیت مسلمان ہمارا عقیدہ اور یقین ہے کہ زبور،توریت،انجیل اور قرآن مجید چاروں الہامی کتابیں ہیں۔اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کردہ ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے نے عظیم انبیائے کرام پر نازل فرمایا۔ہر کتاب اپنے دور کیلئے مخصوص رہی لیکن جب وقت گزرتا گیا،ادوار بدلتے گئے تو اللہ تعالیٰ نے ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر قرآن مجید نازل فرمایا جو قیامت تک آنے ولاے تما ادوار کے تمام انسانوں کے لئے ذریعہ ہدایت ہے۔باقی آسمانی کتابیں منسوخ کردی گئیں۔لیکن بعض لوگوں نے ان کتابوں میں موجود شریعت میں بھی ردوبدل کیااور قرآن مجید کے نزول کے بعد بھی انہیں کو ذریعہ ہدایت سمجھا اور قرآن کا انکار کیا۔پس وہ لوگ باطل ٹھہرے۔

قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ”اور میں نے تمھارے لئے پسند کیا دین اسلام کو”۔پس اللہ تعالیٰ نے وضاحت کردی کہ تمام انسانوں کے لئے بہترین دین اسلام ہے جو کہ اللہ تعالیٰ نے خود انسان کی فلاح کے واسطے اتارا۔اور جو لوگ اللہ تعالیٰ کے دین یعنی دین حق کے منکر ہوگئے اور اسلام کے سوا کسی اور مذہب پر عمل کرتے رہے وہ اللہ کے ہاں باطل کا مقام رکھتے ہیں اور وہ اللہ کے دین کے باغی ہیں۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے پیروکار جو کہ عیسائی کہلاتے ہیں اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کے پیروکار جو یہودی ہیں وہ بھی خدا کی موجودگی کا عقیدہ رکھتے ہیں لیکن وہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا کی نبوت کا ا نکار کرتے ہیں اور خود کو ہی اہل حق مانتے ہیں جو کہ شریعت کے بالکل مخالف بات ہے۔

ان مذاہب سمیت کئی کم فہم مسلمان بھی یہی سوچ رکھتے ہیں کہ اسلام کے بانی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور آج سے 1400 سال پہلے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اس دین کو پیش کیا جو کہ سراسر ایک غلط سوچ ہے۔حقیقت تو یہ ہے کہ دین اسلام اللہ تعالیٰ کا انسانوں کیلئے تخلیق کردہ دین ہے جس پر آنے اور عمل کرنے کی کی دعوت اللہ تعالیٰ نے خود انسان کو دیتے ہیں۔بیشک وہی دین حق ہے جس کی دعوت اللہ رب العزت نے خود دی ہے!!!اللہ تعالیٰ ہر انسان کو دین حق کی طرف آنے کی توفیق دے اور ہر باطل کو بھی دین اسلام کی حقانیت کو سمجھنے کی عقل اور فہم عطا فرمائے!؛
آمین

/ Published posts: 3256

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram