ناخنوں سے بیماریوں کی شناخت

In عوام کی آواز
December 31, 2020

ناخن
ناخن آپکی صحت اور خوبصورتی کا آئینہ ہے۔ ناخن کا ازخود کوئی رنگ نہیں ہوتا۔ وہ ٹرانسپیرنٹ ہوتے ہیں۔ تندرست حالت میں ناخنوں کا رنگ جو موتیوں کی طرح گلابی دکھائی دیتا ہے۔ وہ ناخن کے نیچے کےتندرست خون کے باعث چمکتا ہے۔ اگر آپ کسی ناخن کو زور سے دبا کر دیکھیں تو وہ خون کے ادھر اُدھر سمٹ جانے کے باعث دودھیا رنگ کا دیکھائی دینے لگتا ہے۔

جن لوگوں میں خون کی کمی ہوتی ہے، یا جو تناؤ میں مبتلا ہوتے ہیں،یا افسردہ رہتے ہیں ، ان کے ناخن گلابی نہ ہوکر زردیا سفید نظرآتے ہیں۔ چکنے ،دھبّے یا دھاریوں والے ناخن آپکی تندرستی یا خوبصورتی کی صحیح شناخت ہے

دل کی بیماری
انگلیوں کے آخری سرے کے اوپر مڑے ہوئے ہونا دل یا پھیپھڑوں کی بیماری کی علامت ہے۔

خون کی کمی
ناخن ٹیڑھے یا توا شکل کے ہوں۔ تو خون کی کمی میں مبتلا ہونے کے باعث ایسا ہوتا ہے۔

اعصابی کمزوری
ناخنوں میں آڑے ابھار پیدا ہونا ناخنوں کے اضافے میں روکاوٹ سے ہوتا ہے۔ اسکی وجہ کمزور یا خاص کر زیادہ اعصابی کمزوری میں مبتلا ہونا ہے۔

گنجا پن
کبھی کبھی بغیر ناخنوں کی انگلیوں والے بچے بھی پیدا ہوتے ہیں۔ اس علامات والے بچے میں عموماً پیدائشی گنجاپن پایا جاتا ہے۔

کیلشیم کی کمی
ناخنوں میں کھردرا پن ہے،ہموار پن نہیں ہے۔ چھوٹے بچےناخن چباتے ہیں۔ یہ سب کیلشیم کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ کیلشیم کی کمی کی وجہ سے ناخن چھوٹے رہ جاتے ہیں اور چمک جاتی رہتی ہے۔ یا اگر ناخن بڑھتا ہو تو وہ نرم اور پتلا رہتا ہے۔

ناخن کا غذا سے علاج

ناخنوں کا جلد سے الگ ہونا
اگر ناخن پھٹے ، جلد سے الگ ہو گئے ہوں۔ تو سرسو کے نیم گرم تیل میں انگلیاں 10 منٹ تک ڈبوئیں۔ بعد میں آہستہ آہستہ ملیں تاکے ان میں خون کا دور دورہ ہو۔

ناخنوں کا ٹوٹنا
اگر آپکے ناخن آسانی سے ٹوٹ جاتے ہیں تو کیلشیم والا کھانا اور دودھ لازمی استعمال کریں۔ ناخنوں کی ہر طرح کی شکایت میں دودھ بہت مفید رہتا ہے۔

ناخنوں کا نہ بڑھنا
اگر آپکے ناخن نہیں بڑھتے تو گرم پانی میں لیموں نچوڑ کر اس میں 5منٹ انگلیاں رکھیں پھر فوراً ہی ہاتھ ٹھنڈے پانی میں رکھیں اس سے ناخن بڑھنے لگے گے ۔

ناخن کی مضبوطی کے لیے
ناخن پر لیموں کا رس لگانے سے وہ بہت مضبوط اور خوبصورت رہتے ہیں۔ انگلیوں کو دھوکر انکا اگلا حصّہ لیموں میں رگڑکر خشک کر لیں۔

تحریر: محمد احمر ( ملتان)