حضرت سلیمان علیہ السلام کی تمام مخلوق کو دعوت

In اسلام
December 31, 2020

تمام تعریفیں ﷲ عزوجل کے لئے جس نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا اور انسانوں کی رہنمائی کے لیے انبیائے کرام کو مبعوث فرمایا -انبیائے کرام کو ﷲ تعالیٰ نے اعلان نبوت سے پہلے بھی ایسے اعلی پاکیزہ اخلاق معجزات و کرامات عطا فرمائے -حضرت سلیمان علیہ السلام حضرت داؤد علیہ السلام کے انیس بیٹوں میں سے سب سے چھوٹے تھے

حضرت سلیمان علیہ السلام آپ کی وراثت بادشاہت اور خلافت کے جانشین بنے وراثت سے مراد یہاں مال ودولت نہیں بلکہ نبیﷺ کے ارشاد کے مطابق انبیائے کرام کے مال و دولت کا کسی کو وارث نہیں بنایا جاتا -نیز بادشاہت اور نبوت صرف ﷲتعالیٰ کے فضل سے حاصل ہوتی ہے سلیمان علیہ السلام کی ﷲتعالیٰ نے بہت تعریف بیان کی ہے کہ ہم نے ان کو دین بھی دیا اور دنیا بھی دی سلیمان علیہ السلام کو جیسی دنیا ملی نہ ان سے پہلے کسی کو ملی نہ ان کے بعد کسی کو ملے گی-حضرت سلیمان علیہ السلام نے ﷲتعالیٰ سے دعا مانگی, کہﷲمجھے ایسی بادشاہت دے جو میرے بعد قیامت تک کسی کو نہ ملےتو ﷲ نے سلیمان علیہ السلام کے لئے ہواؤں کو مسخر کر دیا جنات کو ان کے تابع کردیا

قرآن پاک میں ﷲتعالیٰ ارشاد فرماتے 
اور ہم نے ہوا سلیمان کے تابع کردی اس کی صبح کی منزل ایک ماہ کی اور شام کی منزل ایک ماہ کی ہوتی تھی (سورۃ سبا)ایک دفعہ سلیمان علیہ السلام نے ﷲسے کہا ! یا ﷲ تونے مجھے اتنی بڑی حکومت دی ہےمیں تیری میں ساری مخلوق کی دعوت کروں ایک سالﷲتعالیٰ نے فرمایا, اے سلیمان یہ تیرا کام نہیں اچھا کہا ایک مہینہ فرمایا یہ تیرا کام نہیں کہا اچھا ایک دن تو مجھے اجازت دے ﷲتعالیٰ نے فرمایا اچھا ٹھیک ہے کرو پھر سلیمان علیہ السلام نے کھانے تیار کروائے ہوا کو حکم دیا گیا کہ ٹھنڈی ہوکے چل کہ کھانے خراب نہ ہوں.

دسترخوان اتنا لمبا کہ ایک طرف سے چلتے تو ایک مہینے کے بعد جاکے ختم ہوتا جب کھانا تیار ہوگیا تو سلیمان علیہ السلام نے کہا , یاﷲکھانا تیار ہے تو ﷲتعالیٰ نے فرمایا, کس کو پہلے کھلاؤ گے زمین والوں کو کہ آسمان والوں کو تو سلیمان علیہ السلام نے جواب دیا یاﷲپہلے پانی والوں کو کہا ٹھیک ہےتو ایک مچھلی نے پانی میں سے سر نکالا کہنے لگی سلیمان سنا ہے ہم آج تیرے مہمان ہیں سلیمان علیہ السلام نے جواب دیا صرف تم ہی نہیں باقی سارے بھی ہیں.کہنے لگی اچھا چلو پہلے مجھے فارغ کرو جواب دیا آجاؤمچھلی نے جیسے ہی منہ کھولا سارا دسترخوان نگل گئی کہنے لگی حضرت کچھ اور پیش کریں جواب دیا تم سب کھا گئی اب اور کہاں سے پیش کروں مچھلی کہنے لگی سلیمان! تیرے رب نے کہا تھا نا کہ یہ تیرے بس کا کام نہیں.آج میں تیری وجہ سے بھوکی واپس جارہی ہوں میرا رب ایسے تین لقمے روزانہ مجھے کھلاتا ہے(سبحان ﷲ)

پالنے والا ﷲ ہے
رزق ﷲ کے خزانوں میں سے آتا ہے

لہٰذا ثابت ہوا کہ مخلوق کی مصلحت کے لئے بادشاہ, سیاستدان کا ہونا ضروری ہے اگر بادشاہ اپنی خواہش کے مطابق احکام نافذ کرےدنیاوی فائدے کے لئے تو دنیا تباہی و بربادی پر پہنچ جاتی ہے آخر کار بادشاہ کی اپنی تباہی کا وقت بھی آجاتا ہے اگر بادشاہ شرعی احکام کے مطابق فیصلے کرےتونظام عالم درست ہوجاتا ہے اور بھلائی کے تمام دروازے کھل جاتے ہیں ﷲہمیں صحیح معنوں میں شرعی احکام نافذ کرنے اور ان پےعمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین یارب العالمین…